انوکھی پریم کہانی،،34 سالہ استانی کو12 سالہ طالبعلم سے تعلق قائم کرنے پر جیل بھیج دیا گیا، 7 سال سزا کاٹ کر باہر نکلی تو دونوں نے شادی رچالی لیکن پھر۔۔۔ انجام کیا ہوا؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنے کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پرقید کی سزا کاٹنے اوررہاہونے پر اسی طالب علم سے شادی کرنے والی سکول ٹیچرکی 12سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

news-1496231688-6731_large.jpg

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ’میری کے لیٹورنیو‘ نامی اس سکول ٹیچر نے اپنے 12سالہ شاگرد ویلی فوالاﺅ کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا۔ اس وقت میری کی عمر 34سال تھی۔ راز افشاءہونے پر میری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسے 6ماہ قید کی سزا ہوئی۔ اس کے ویلی سے نہ ملنے کی تصدیق پر سزا کم کرکے 3ماہ کر دی گئی لیکن رہائی کے کچھ دن بعد ہی وہ گاڑی میں ویلی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ گئی۔ اس پر اسے دوبارہ عدالت کے سامنے لایا گیا اور اس بار اسے 7سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

news-1496231688-8439.jpg

رپورٹ کے مطابق ویلی کو جیل میں میری کو ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ جب قید کاٹنے کے بعد 2005ءمیں میری رہا ہوئی تو ان دونوں نے شادی کر لی۔ میری نے ویلی کے دو بچوں کو بھی جنم دیا۔ پہلی بیٹی اوڈرے کو میری نے اس وقت جنم دیا جب ویلی کی عمر صرف 14سال تھی۔ اس کے بعد اس کے خلاف عدالتی کارروائی ہوئی اور اسے سزا سنائی گئی۔ تاہم دوسرے بچے کی پیدائش شادی کے بعد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اب ویلی فوالاﺅ نے میری سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور 12سالہ شادی ختم کرنے کے لیے طلاق کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔اس وقت ویلی کی عمر 33سال جبکہ میری کی 55سال ہے۔ انہوں نے اپنا آخری انٹرویو 2سال قبل اپنی شادی کی دسویں سالگرہ پر دیا تھا۔

news-1496231688-5773.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s