انڈیامیں خاتون امریکی صحافی کے ساته شرمناک فعل،،مجهےمندرکےمہمان خانے میں ٹھہرایا گیا، میں نے چائے منگوائی پیتے ہی میں بےہوش ہوگئ،ہوش میں آئی تو ایک شخص مجھے جنسی زیادتی….

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت دنیا میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے سرفہرست ہے اور بہت شہرت رکھتا ہے۔ جہاں بسوں اور ٹرینوں تک جیسی عوامی جگہوں پر بھی خواتین محفوظ نہیں۔ اور مقامی تو درکنار، دیگر ممالک سے آئی خواتین کے ساتھ بھی آئے روز درندگی کے واقعات منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔ ایک حالیہ واقعے میں ایک امریکی لڑکی بھارتیوں کی بربریت کا نشانہ بن گئی ہے۔

higgins2-mos_060117051421

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست نیوجرسی کے شہر ویسٹ ووڈ کی صحافی سینڈی ہیگنز بھارتی کلاسیکل میوسزک پر ڈاکومنٹری بنانے کے لیے بھارت گئی۔ کئی کنسرٹس میں شرکت کرنے اور کئی گلوکاروں اور موسیقاروں کے انٹرویوز کرنے کے بعد سینڈی ممبئی گئی جہاں وہ اپنے ایک دوست کے پاس قیام پذیر ہوئی، لیکن اس دوست کے ہاں بیڈ میں کھٹمل پڑے ہوئے تھے۔ اس پر سینڈی کو قریب واقع ہری کرشنا مندر میں رہنے کی پیشکش کی گئی۔ اسے بتایا گیا کہ مندر میں ایک مہمان خانہ ہے جو وہاں آنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ چنانچہ سینڈی وہاں منتقل ہو گئی۔

higgins3-mos_060117051421.jpg

سینڈی نے بتایا کہ ”مندر میں منتقل ہونے کے بعد رات کو میں نے چائے طلب کی۔ چائے پینے کے فوراً بعد مجھ پر غنودگی طاری ہونا شروع ہو گئی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ جب میں ہوش میں آئی تو ایک شخص مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ میرے ہوش میں آنے پر اس نے میرے سر میں ڈنڈا مارا اور وہاں سے بھاگ گیا۔ میں نے مہمان خانے کے استقبالیہ پر گئی اور واقعے کے متعلق بتایا۔ انہوںنے مجھے واپس کمرے میں جانے کو کہا اور 45منٹ بعد آ کر مجھے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ محض آپ کے تخیل کی پیداوار ہے۔کئی گھنٹے بعد وہاں پولیس آئی اور مجھے تھانے لے کر چلی گئی۔ پولیس کے روئیے سے ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں اس کیس سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔پھر ایک آفیسر آیا اور اس نے میرے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ اس نے آ کر مجھے اپنے ساتھ’ڈیٹ‘ پر لیجانے کی پیشکش کر دی۔

higgins1-mos_060117051421.jpg

میں نے صحافیوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنایا اور مندر میں جا کر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج مانگی تو پنڈت مجھے کہنے لگے کہ جب تمہارے ساتھ زیادتی کی گئی اسی وقت ہمارے کیمرے خراب ہو گئے تھے۔“ رپورٹ کے مطابق سینڈی نے بھارت میں انصاف کی سرتوڑ کوشش کی لیکن پنڈتوں سے پولیس تک ہر ایک نے اسے انصاف فراہم کرنے میں مدددینا تو درکنار، الٹا اسے مزید فحش آفرز کیں اور جنسی تعلق استوار کرنے کو کہا۔ بالآخر وہ تھک ہار کر واپس نیوجرسی چلی گئی اور آج تک اس صدمے سے نہیں نکل سکی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق وہ ایک بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s