اداکارہ عروہ حسین کی میوزیکل فلم ’رنگریزا‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی میوزیکل فلم ’رنگریزا‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

اس ٹیزر میں عروہ حسین کے علاوہ اداکار بلال اشرف اور گوہر رشید بھی منفرد انداز میں نظر آئے۔

ٹیزر میں اب تک فلم کی کہانی کے بارے میں تو کچھ خاص سمجھ نہیں آیا تاہم اسے دیکھ کر اس بات کا اندازہ ضرور ہورہا ہے کہ یہ پاکستان کی دیگر فلموں کی کہانی سے مختلف ہوگی۔

57cbc22bdd256.jpg

خیال رہے کہ اپنے کردار کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے بتایا تھا کہ وہ ایسا کردار پہلی مرتبہ ادا کرنے جارہے ہیں، جبکہ عروہ ایک ایسی لڑکی بنیں گی جو دل سے بہت اچھی ہے۔فلم ’رنگریزا‘ کی ہدایات عامر دیں رہے ہیں، یہ فلم موسیقی پر مبنی ہے، جس میں ایک رومانوی کہانی کو پیش کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں اکبر سبھانی، سلیم میراج، تنویر جمال اور شاہد نقوی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ’رنگریزا‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s