بےنظیرسےبہت دوستی تھی،وزیر اعظم بننے پر میں ان سے ملنے گیا تو آصف زرداری مل گئے۔۔۔کپتان زرداری کے شرمناک حقائق سامنے لے آئے

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بے نظیرسے بہت دوستی تھی اورہم اکٹھے یونیورسٹی میں پڑھے تھے۔ شوکت خانم کیلئے پیسا اکٹھا کرنے کیلئے مجھے بہت مشکل پیش آرہی تھی ۔سمجھ نہیں آتاتھا کہ اتنازیادہ پیساکیسے اکٹھاکروں؟تومیں بے نظیربھٹوسے ملنے گیاجب وہ وزیراعظم تھیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیرتومصروف تھیں لیکن آصف زرداری مل گئے۔میری آصف زرداری سے بات چیت ہوئی کہ میں نے کینسرہسپتال بنانے کاپروگرام بنایاہے۔مجھے مددچاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مجھے یادہے کہ پہلے توآصف زرداری نے میری تعریف کی کہ عمران خان ایک بارہی پیداہوتاہے۔اس کے بعدزرداری نے میرے ساتھ میرادوست جوٹیکسٹائل میں کام کرتاتھا۔اس پر40 منٹ لگائے کہ سندھ میں 2 ٹیکسٹائل ملزلگا دواور 20 فیصد مجھے دے دو،آپ کیلئے سندھ میں بیوروکریسی میں کوئی مشکلات پیدانہیں ہونگی۔عمران خان نے کہا کہ میں وہاں سوچوں کہ میں ان کے پاس اپنے ہسپتال کیلئے آیاہوں اور وہ میرے دوست کیساتھ اپنی ٹیکسٹائل ملزکیلئے شروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال آخری مرحلے میں تھااور پوراملک ہسپتال بنانے کیلئے متحرک ہوگیاتومجھے زرداری کی طرف سے پیغام موصول ہواکہ ہم ہسپتال بھی کھول دینگے اور شراکت داری بھی کرلیں گے۔ لیکن میں کہا کہ اب ضرورت نہیں ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s