سگے بھائی کی لاش قبر سے نکال کرسائیکل پر گھومنے والا شخص گرفتار،ایسا کیوں کیا؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیافانی ہے اوراس میں ہرانسان نے موت کاذائقہ چکھناہے لیکن آپ کویہ جان کرحیرانگی ہوگی کہ برازیل کے ایک شہری کابڑابھائی مرگیااوراس دفنادیاگیالیکن اس برازیل کے اس شہری جس کانام ایلڈر لینڈز روزا ہے اس نے بھائی کی لاش کوقبرسے واپس نکال لیا۔

40F733C100000578-4558952-Pictured_Eri_Erisberto-a-84_149624021711240F733BA00000578-4558952-image-a-72_1496238470275

ایک معروف ویب سائیٹ کے مطابق ایلڈر لینڈز روزا کوجب اس کے ہمسایوں اوردیگرافراد نے دیکھاکہ وہ شہرمیں سائیکل پرگھوم رہاہے اورساتھ ہی اس نے بھائی کاتابوت بھی سائیکل پرباندھ رکھاہے توانہوں نے اس شخص کے بارے میں مقامی پولیس کواطلاع کردی جس نے موقع پر ایلڈر لینڈز روزا کوگرفتارکرلیا۔اس سے جب پولیس نے تفتیش شروع کی کہ اسنےایک مردے کے ساتھ ایساکیوں کیاتو ایلڈر لینڈز روزا نے جواب میں دکھی لہجے میں کہاکہ میرے بھائی کی وفات ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بھائی کے بغیرمیری زندگی میں خوشی چلی گئی اورغموں نے جگہ لے لی ۔ ایلڈر لینڈز روزا نے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ دنوں میرا بھائی میرے خواب میں آیا اور میرے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر شہر کی سیر کی خواہش کا اظہار کیاکیونکہ جب میرابھائی زندہ تھاتواہم دونوں سائیکل پرگھومتے تھے میں نے خواب میں بھی بھائی کی خواہش پوری کرنے کی ٹھانی اوراس کوقبرسے نکال لیااورسائیکل کے ساتھ اس کاتابوت باندھ دیااورشہرکے چکرلگاکرسیرکرنے لگااورمیں نے تواپنے بھائی کوشہرکی سیراس کی خواہش پرکرائی ہے ۔جس پر ایلڈر لینڈز روزا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے کیونکہ جب وہ تابوت کے ہمراہ شہرمیں گزرتاتھاتولاش کی بدبوس ےلوگ سخت پریشانی کاشکارہوئے ۔جس کی وجہ سے ایلڈر لینڈز روزا کواگراس معاملے میں مجرم قراردیدیاگیاتواس کوتین سال قید ہوسکتی ہے لیکن ایلڈر لینڈز روزا کے رشتہ داروں نے شہریوں سے مطالبہ کیاہے کہ ایلڈر لینڈز روزا بھائی کے غم میں نیم پاگل شخص ہے اس کومعاف کر دیاجائے اوراس کانفسیاتی علاج کرایاجائے

۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s