پہلے لکھ کر دو کہ تم اپنے شوہر کے بھائی سے شادی نہیں کرو گی۔“بھارتی فوجی کی بیوہ نےنوکری کیلئے درخواست دی تو، حکومت نے عجیب شرط رکه دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا..

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں برسراقتدار بی جے پی، شیو سینا اور دیگر ہندوانتہاءپسند جماعتوں کے شدت پسند کارکن دکھاوے کے لیے تو بھارتی فوج کے خلاف بولنے والوں کا جینا حرام کر دیتے ہیںلیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، اور ریاست ہریانہ کے کشمیر میں ہلاک ہونے والی فوجی کی بیوہ نے اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سکھ رجمنٹ کا اہلکار مندیپ سنگھ 2016ءمیں کشمیر میں ہلاک ہوا تھا۔ اس کی بیوہ پریرنا نے، جس نے ڈبل ایم اے کر رکھا ہے، جب تلافی میں اپنے لیے اچھی سرکاری نوکری کی درخواست دی تو اسے جواب میں کہا گیا کہ ”پہلے لکھ کر دو کہ تم اپنے شوہر کے بھائی سے شادی نہیں کرو گی۔“

news-1496583102-7597_large

پریرنا کا کہنا ہے کہ ” جس طرح ریاستی انتظامیہ نے مجھے ذلیل و خوار کیا ہے اس کے بعد اب میں کسی نوکری، رقم یا ترقی کا مطالبہ نہیں کرتی۔ میرے لیے عزت سب سے اہم ہے۔ مجھے دھمکی آمیز خط اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اگر مجھے یا میرے خاندان میں سے کسی کو کچھ ہو گیا تو کون ذمہ دار ہو گا۔ میرا شوہر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوا، اس کی قربانی کیوں بھلا دی گئی؟“ رپورٹ کے مطابق پریرنا اس وقت ہریانہ پولیس میں کانسٹیبل کی نوکری کر رہی ہے اور ہریانہ ریاست میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ گزشتہ ماہ جب وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ریاست کے دورے پر آئے تو بی جے پی انتظامیہ نے پریرنا کو عارضی طور پر نوکری سے معطل کر دیا تاکہ وہ راجناتھ سنگھ سے اپنے ساتھ ہونے والے توہین آمیز سلوک کی شکایت نہ کر دے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s