اہم ترین وزیرموبائل سگنل کی تلاش میں درخت پر چڑھ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک طرف’ڈیجیٹل انڈیا‘ پر زور دیا جا رہا ہے تودوسری طرف بجلی اورموبائل نیٹ ورک جیسی دیگر سہولیات ملک بھر کے دیہات میں دستیاب نہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق اسی طرح کی مشکل کا سامنا بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ ارجن رام میگھوال کو اس وقت کرنا پڑا جب وہ اپنے پارلیمانی علاقے کے دورے پر تھے۔وزیرمملکت راجستھان کے ضلع بیکانیر سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور اپنے حلقہ کے ایک گاؤں میں تھے۔دورے کے دوران، دیہاتیوں نے علاقے میں مسائل پربات کی اور الزام عائد کیا کہ افسران ان کے مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔

http-o.aolcdn.comhssstoragemidas841d84398550b8433a55742cb1bc732d205341239Screen+Shot+2017-06-05+at+3.15.51+PM (1)

وزیر مملکت نے وہاں دیہاتیوں کے سامنے افسران سے رابطے کے لئے فون ڈائل کیا، تاہم نیٹورک کی عدم دستیابی پر وہ رابطہ نہ کرپائے۔گاؤں والوں نے بتایا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر یہ مسئلہ درپیش ہے۔دیہاتیوں نے وزیر کواس کا حل یہ دیا کہ وہ درخت پر چڑھ کر فون کرتے اور سنتے ہیں لہذافوری طور پر وزیر کے لئے ایک سیڑھی کا انتظام کیا گیا۔جب وزیر صاحب درخت پر جانے کےلئے سیڑھی پر چڑھے تو کچھ اونچائی پر نیٹ ورک کی موجود پایا۔وہی پرانہوں نے مبینہ افسران سے بات کی اور شکایات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔درخت پر افسران سے بات کے بعد وزیر صاحب نے آر او پلانٹ کی تعمیر اور بی ایس این ایل اور دیگر نیٹ ورک کے ٹاورز کے سیٹ اپ کے لئے 13 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔وزیر مملکت ارجن رام کی سیڑھی پرچڑھنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s