میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ ریبیکا جینی نامی یہ لڑکی مانچسٹر کی رہائشی ہے اور ”دی لیڈی ڈی ٹیکٹو ایجنسی“ کے نام سے ایک سراغ رساں فرم چلا رہی ہے۔ اس ایجنسی کے ذریعے وہ بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کا تعاقب کرتی ہے اور ان کی بے وفائی کو منظرعام پر لا کر رقم کماتی ہے۔بیویاں اپنے شوہروں کی نگرانی کے لیے اس سے رابطہ کرتی ہیں اور یہ ان مردوں کو اپنے جال میں پھنساتی ہے اور انہیں بے وفا ثابت کرکے ان کی بیویوں سے رقم وصول کرتی ہے۔
ریبیکا کا کہنا ہے کہ ”شوہروںکی بے وفائی پکڑنے کے ساتھ ساتھ ہماری ایجنسی لاپتہ شریک حیات، چوری شدہ رقم اور دیگر ایسے کیسز میں بھی کام کرتی ہے۔“دوسروں کی بے وفائیاں پکڑ کر رقم کمانے والی ریبیکا نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ وہ خود بھی اپنے دوسرے شوہر سے بے وفائی کر چکی ہے۔اس نے اپنے ایک ہمسائے کے ساتھ تعلق استوار کیے رکھے۔ اس ہمسائے کی بھی کہیں اور منگنی ہو چکی تھی۔ اس نے لکھا ہے کہ مجھے اس بے وفائی پر پچھتاوا ہے لیکن میں یہ بھی قبول کرتی ہوں کہ آئندہ بھی ایسا ہی کروں گی۔“