وہ وقت جب بیوی کے پاس جانا حرام ہو جاتا ہے

لاہور (نیوزڈیسک) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہے اور مسلمان اللہ کی رحمتیں و برکتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران مسلمان ہر وہ بات جاننے کی کوشش کرتے ہیں جو روزے اور رمضان المبارک پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔دانتوں پر برش کرنے کا معاملہ ہو یا روزے کی حالت میں خون دینے کا، رمضان المبارک کے دوران بیویکے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی جس کا جواب ہر کوئی جاننا چاہتا ہے اور اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کا واقعہ سناتے ہوئے اس اہم سوال کا جواب بھی دیدیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ”رات کو آسانی کر دی، کھاؤ پیؤ، جب روزہ شروع ہوا تو ہر چیز حرام ہو گئی، خاوند بھی حرام ہو گیا اور بیوی بھی حرام ہو گئی، ہر شے حرام ہو گئی۔ لیکن ایک دو واقعات او پر نیچے ایسے آئے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ نے سارا نظام ہی بدل دیا۔ ایک بدو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ میں تو مارا گیا، آپ نے پوچھا کہ کیا ہوا، وہ بولا کہ میں روزے کی حالت میں بیوی کے پاس چلا گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ غلام آزاد کرو، وہ بولا کہ میں غریب بندہ ہوں، کہاں سے غلام آزاد کروں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ پھر 60 مسکینوں کو روٹی کھلا، کہنے لگا کہ میں خود مسکین ہوں، کیسے روٹی کھلاؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر 60 روزے رکھو، کہنے لگا کہ ایک روزے یہ کام کیا ہے تو 60 روزے کیسے رکھوں؟ آپﷺ یہ سن کر بہت ہنسے اور کہا کہ بیٹھ جاؤ۔تھوڑی دیر گزری تو ایک صحابیؓ تشریف لائے اور بولے یا رسول اللہﷺ یہ صدقے کی کھجوریں ہیں۔ آپ ﷺ نے بدو کو بلایا اور کہا کہ یہ کھجوریں لے جاؤ اور مدینے کے 60 غریبوں کو دے دو۔ وہ کہنے لگا یا رسول اللہﷺ مدینے میں مجھ سے زیادہ کوئی غریب نہیں، میرا جرمانہ مجھ پر ہی حلال کر دیں۔ آپﷺ اتنا ہنسے کہ آپ کی داڑھیں مبارک نظر آئیں اور کہا کہ اچھا بھئی تمہارا جرمانہ تم پر ہی حلال کیا، مگر یہ صرف تمہارے لئے ہیں اور کسی کیلئے نہیں ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب اوپر نیچے اس طرح کے واقعات ہوئے تو اللہ سبحان و تعالیٰ نے کرم کیا اور رات کو ہر حلال چیز حلال کر دی لیکن سحری کے بعد سب ختم اور ایسا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s