پہلی بار 16 سال کی عمر میں محبت ہوئی، نا کام محبت نے مجهے توڑ ڈالا،سلمان خان کا انکشاف

ممبئی: ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سلمان اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کافی جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی بار محبت صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی تاہم میں اسے کبھی اپنے دل کا حال بتا نہیں سکا۔ میں ڈرتا تھا کہیں وہ میری محبت کے بارے میں جان کر منع نہ کر دے۔

news-1496739253-1097.jpg

انہوں نے لڑکی کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری بہت اچھی دوست تھی لیکن مجھے دوست سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتی تھی لیکن جب بھی وہ کسی اور لڑکے کے ساتھ بات یا ملاقات کرتی تو میرا دل ٹوٹ جاتا تھا وہ آج تک نہیں جان سکی کہ میں اس سے کتنی محبت کرتا تھا۔  افسردہ لہجے میں کہا کہ اس لڑکی کو معلوم تھا میں اسے پسند کرتا ہوں اس کے باوجود اس نے مجھے نظر انداز کر دیا اور اس چیز نے مجھے توڑ کر رکھ دیا۔

220px-Salmanrampwalk.png

انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ خوبصورت نہیں تھی لیکن اس میں کچھ تھا جو اسے پر کشش بناتا تھا اس کے پاس ایک کتا تھا جو کافی غصیلا تھا ایک بار اس نے مجھے کاٹا تو میں اسے مارنے لگا جس پر لڑکی الٹا مجھ پر ہی چلائی جس کے بعد میں نے سوچا کہ اب بہت ہو گیا اور اس طرح ہمارے درمیان سب کچھ ختم ہو گیا۔ لڑکی کو چھوڑے 35 برس ہو گئے ہیں اور اس واقعے کے بعد میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اب بھی بہت خوش گوار زندگی گزار رہی ہو گی۔

سلمان خان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محبت پانے میں ناکام رہے ہیں ان کی محبت بھری زندگی ابتدا ہی سے اتار چڑھا کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جن میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف، زرین خان، لولیا وینتر وغیرہ شامل ہیں لیکن آج تک کوئی بھی ان کی زندگی کی ساتھی نہیں بن سکی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s