جمائما خان نے اپنے ہی بھائی کو سوشل میڈ یا پر ڈانٹ دیا

لندن(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان امیگریشن پالیسی کے حوالے سے بیان دینے پر اپنے سگے بھائی کو ڈانٹ دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن حملوں کے بعد امیگریشن پالیسی کے حوالے سے دونوں بہن بھائی مائیکروں بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جمائما خان کے بھائی 36سالہ بین گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر اکاوئنٹ پر پیغام لکھا کہ ہم نے دریا کے لیے کتنا خون مقرر کر رکھا ہے ؟اور ہمیں کب سمجھ آئے گی کہ بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد سے خطرہ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی لوگوں نے سمجھنا شروع کردیا ہے کہ مسلسل حملوں کے خوف میں اسرائیل میں زندگی کیسی ہو گی
۔بین گولڈ سمتھ نے اینوک پاول کی 1968کی تقریر کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اینوک ک پاول کے نقطہ نظر کو سمجھنا ہو گا کہ بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد سے خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اس کے جواب میں جمائما خان نے کہا کہ لوگوں میں ہیجانی کیفیت اور خوف پھیلانے والی خبریں دینے سے کوئی مدد نہیں ہو گی ،لندن بہت محفوظ شہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں دہشت گردی سے زیادہ لوگ کتوں کے کاٹنے سے مرتے ہیں ،کتے کے کاٹنے سے ہر سال 18اموات ہوتی ہیں جبکہ دہشت گردی سے ہر سال صرف 1.4لوگ مرتے ہیں ۔جمائما خان نے کہا چار میں سے ایک جہادی سفیدفارم یا بلیک فارم شخص ہوتا ہے تو پھر امیگریشن پر پابندیاں لگا کیسے مدد ملے گی؟۔ایک اور ٹوئٹ میں جمائما خان نے اپنے بھائی کو یاد دلا یا کہ اس کے یہودی دادا بھی جرمنی سے ہجرت کر کے لندن آئے تھے ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s