‘دکھیاری گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔ میں نے اسے کہا یہ کام کرکے دکھاﺅ اور اس نے اپنی زندگی ختم کرڈالی،لڑکی نے اس حرکت کی ایسی وجہ بتائ کہ….

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ اس نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں کہ شعوری یا لاشعوری طور پر محض دوسروں کی توجہ اور ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مظلوم و مقہور اور بیمار و لاچار بنے رہتے ہیں۔یہ ذہنی عارضہ کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس کا اندازہ اس برطانوی لڑکی کی سفاکیت سے لگایا جا سکتا ہے جس نے دنیا کی نظروں میں ’دکھیاری گرل فرینڈ‘ بننے اور ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔

news-1496931596-8394_large.jpg
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ مشعیل کارٹر نامی اس لڑکی نے اپنے 18سالہ بوائے فرینڈ کونریڈ رائے کو خودکشی پر اکسایا، جس پر اس نے اپنی گاڑی میں زہریلی گیس کاربن مونوآکسائیڈ بھر دی اور وہیں جاں بحق ہو گیا۔ موت سے قبل کونریڈ اور مشعیل کے درمیان موبائل فون پر جو چیٹنگ ہوئی تھی وہ پولیس کے ہاتھ لگنے پر مشعیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مشعیل نے عدالت میں کونریڈ کو خودکشی پر اکسانے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں نے ’دکھیاری گرل فرینڈ ‘(grieving girlfriend)بن کر لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے یہ خوفناک کام کیا۔“

news-1496931596-4969

مشعیل کے موبائل فون کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کونریڈ کی موت کے بعد مشعیل نے اپنی ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا کہ ”یہ میری غلطی تھی۔ میں اسے خودکشی سے روک سکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا بلکہ جب اس نے مجھے بتایا کہ وہ گاڑی میں زیلی گیس بھر چکا ہے تو میں نے روکنے کی بجائے اسے واپس گاڑی میں جانے کو کہا اور وہ چلا گیا۔“پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا ہے کہ ”کونریڈ کے موبائل سے ملنے والے مشعیل کے پیغامات سے ثابت ہوتا ہے کہ کونریڈ کو گاڑی میں زہریلی گیس بھرنے کی ہدایت بھی مشعیل نے کی تھی اور اس کے بعد کئی پیغامات میں وہ اسے اکساتی ہے کہ ’تمہیں یہ آج ہی کرنا ہوگا۔ واپس گاڑی میں جاﺅ۔‘ تب کونریڈ نے لکھا کہ ’مجھے اپنی فیملی کی فکر ہو رہی ہے۔ میرے بعد ان کا کیا ہو گا۔‘ اس کے جواب میں مشعیل نے اسے کہا کہ ’تم فکر مت کرو، میں ان کا خیال رکھوں گی، سب لوگ ان کا خیال رکھیں گے۔ جن لوگوں نے خودکشی کرنی ہوتی ہے وہ اتنا زیادہ نہیں سوچتے۔“‘

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s