لندن (نیوز ڈیسک) عشق کا بھوت سر پر سوار ہو جائے تو انسان اتنی بڑی بڑی ڈینگیں مارنے لگتا ہے کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں، لیکن جب زندگی کے تلخ حقائق سے واسطہ پڑتا ہے تو اکثر بڑبولے عاشق راہ فرار اختیار کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ برطانوی خاتون ایلکس ٹاﺅنسینڈ کو بھی ایک ایسے ہی شیخی باز عاشق سے واسطہ پڑگیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ ایلکس کا کہنا ہے کہ31 سالہ شخص بلی نارتھ کے ساتھ اس کا تعلق کافی عرصے تک رہا لیکن پھر ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ چند دن قبل بلی نارتھ کے عشق کو پھر ابال آیا اور وہ ایلکس سے ملنے کیلئے بے تاب ہوگیا۔ وہ ایلکس کے گھر کے باہر پہنچ گیا اور اسے ملاقات کے لئے قائل کرنے کیلئے ایک کے بعد ایک میسج بھیجنے لگا۔ وہ ایلکس کو بتا رہا تھا کہ وہ اس سے کتنی محبت کرتا ہے اور اس کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔
ایلکس کا کہنا ہے کہ بلی نارتھ نے اسے اپنی محبت کا یقین دلانے کیلئے درجنوں میسج بھیجے اور آخری میسج میں لکھا ”میں تم سے ملنے کیلئے تمہارے گھر کے باہر کھڑا رہوں گا۔ تم دروازہ نہیں بھی کھولو گی تو میں باہر گلی میں کھڑا رہوں گا۔ مجھے کئی دن بھی یہاں کھڑا ہونا پڑا تو میں کھڑا رہوں گا۔ تم کیوں نہیں سمجھتی ہوں کہ میں تم سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ چاہے آندھی آئے یا طوفان، دن ہو یا رات، میں تمہارے گھر کے سامنے گلی میں کھڑا رہوں گا۔ “
ایلکس کا کہنا ہے کہ اتفاق سے اسی وقت تیز بارش شروع ہوگئی اور ٹھنڈی ہوا بھی چلنے لگی۔ چند منٹ میں ہی باہر کھڑا بلی نارتھ بھیگی بلی بن چکا تھا اور اس کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ اس نے فوراً وہاں سے رفو چکر ہونے کا فیصلہ کیا اور جاتے ہوئے ایلکس کو ایک اور میسج بھیجا جس میں لکھا تھا ”لعنت ہو! میں بری طرح سے بھیگ گیا ہوں۔ اگر تم دوبارہ میرے ساتھ رہنے پر تیار ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بھاڑ میں جاﺅ میں تمہیں دوبارہ پوچھوں گا بھی نہیں۔“
ایلکس کا کہنا تھا ”کئی دن تک گلی میں کھڑے ہوکر میرا انتظارکرنے کا دعویٰ کرنے والا بلی بارش میں بھیگ کر یوں غائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ چند منٹ کی بارش نے ہی اس کی ساری ہوا نکال دی