ملکہ حسن کو لندن میں گن پوائنٹ پرلوٹ لیا گیا..

برطانیہ میں جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن ڈکیتی کے واقعے میں اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو لندن کے ہائیڈ پارک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈیمی لیح محفوظ رہیں۔

demileigh

ڈیمی لیح نیل پیٹرز نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی تھیں کہ تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ان سے بیگ اور دیگر اشیا چھین لیں اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو ایک خاتون نے جائے وقوع سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ جنوبی افریقہ کے وزیر داخلہ نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

awmwfb4mmszm7gsntnrf.jpg

ڈیمی لیح نیل پیٹرز حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن منتخب ہوئی ہیں اور وہ عالمی مقابلہ حسن میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

Demi-Leigh-Nel-Peters-1.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s