‘چابی گھر کے اندر رہ گئی ہے، دروازہ توڑنے میں مدد کردو‘ پریشان حال نوجوان کی درخواست، پولیس والے نے خوشی خوشی مدد کردی لیکن بعد میں پولیس فورس اپنےہی کارنامے پر شرم سے منہ چھپانے لگی،مدد کا طلبگار دراصل کون تها؟؟

لندن (نیوز ڈیسک) چوری چکاری کرنے والے مجرم پولیس کے سائے بھی دور بھاگتے ہیں لیکن ایک برطانوی چور کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ اسے ایک گھر میں گھسنے میں مشکل پیش آئی تو ایسی شاطرانہ چال چلی کہ پولیس اس کی مدد کو پہنچ گئی۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق جرائم کی تاریخ کا یہ انوکھا ترین ’کارنامہ‘ 29 سالہ جیسن برنز نے سر انجام دیا۔ رپورٹ کے مطابق جیسن ایک فلیٹ میں چوری کیلئے داخل ہونا چاہ رہا تھا لیکن جب کوئی راستہ میسر نہ آیا تو اس نے کمال شیطنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو فون کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے فلیٹ کی چابی اندر ہی بھول گیا تھا اور اب اسے اندر داخل ہونے کے لئے مدد کی ضرورت تھی۔ بیچاری پولیس نے سمجھا کہ ایک عام شہری مصیبت میں گرفتار ہے لہٰذا قریبی پولیس سٹیشن کے فرض شناس اہلکار فوری طور پر مدد کے لئے پہنچے اور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر جیسن کو اندر پہنچایا۔ جیسن نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس اہلکار ایک شہری کی فوری مدد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔

کچھ دیر بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک قریبی فلیٹ میں چوری کا واقعہ ہوا ہے۔ جب پولیس بھاگی بھاگی وہاں پہنچی تو پتہ چلا یہ وہی فلیٹ تھا جہاں کچھ وقت پہلے ایک نوجوان کو پولیس نے ہی دروازہ توڑ کر اندر داخل کیا تھا۔ بدقسمتی سے جیسن فلیٹ کے مالک کا پاسپورٹ اور رقم چرا کر فرار ہو چکا تھا اور اب اس کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا۔
مقامی پولیس کو چوری کے واقعہ سے زیادہ اس بات کی پریشانی اور شرمندگی ہے کہ مجرم نے کمال عیاری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں بھی اپنا آلہ کار بنا ڈالا تھا۔ خوش قسمتی سے جلد ہی مکار مجرم کا سراغ لگا لیا گیا اور اب اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s