خواتین کی وہ 8 باتیں جو پاکستانی لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ پاکستانی مَردوں کو بے حد پسند ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں یہ مردوں کو سخت ناپسند ہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کو ایک پیچیدہ مخلوق قرار دیتے ہوئے اکثر کہا جاتا ہے کہ مرد انہیں سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ صنف مخالف کی کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جنہیں وہ خود بھی سمجھنے سے قاصرہیں ۔پڑهلو  ویب سائٹ کی رپورٹ میں خواتین کی کچھ ایسی ہی باتوں کا ذکر کیا گیاہے جنہیں وہ مردوں کیلئے بہت دلکش سمجھتی ہیں لیکن دراصل    مردوں کی رائے بالکل مختلف ہے۔

l.como-mejorar-la-comunicacion-en-el-matrimonio_1401700590
بھاری میک اپ ایک ایسی ہی چیز ہے جسے خواتین مردوں کو متاثر کرنے کا بہترین ہتھیار سمجھتی ہیں لیکن اکثر مرد بھاری میک اپ کو دیکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ”آج تو پوری آٹے کی بوری تھوپ کر آگئی ہے، بالکل چڑیل لگ رہی ہے۔“
خواتین توجہ کی بھی بہت مشتاق ہوتی ہیں اور اکثر ایسے سوالات پوچھتی رہتی ہیں کہ ” میرا نیا لباس کیسا لگ رہا ہے؟“ مردوں کیلئے یہ بات بھی کچھ زیادہ خوش کن ثابت نہیں ہوتی، وہ ایسی باتوں سے متاثر ہونے کی بجائے بیزارہوجاتے ہیں۔
خواتین عموماً بہت ساری باتیں کرنے کی بے حد شوقین ہوتی ہیں۔ وہ اکثر پرجوش اندازمیں کسی مرد سے پوچھ سکتی ہیں ”پتہ ہے رقیہ کی امی کی نند نے مجھے کیا بتایا؟“ لیکن مردوں کے دل میں اس کا جواب یہ ہوتا ہے کہ ”ارے جو بھی بتایا تو مجھے کیوں بتارہی ہے میری ماں۔“
جب لڑکیاں فلرٹ کی کوشش کرتی ہیں تو اس کا نتیجہ بھی انتہائی منفی برآمد ہوتا ہے۔ جب وہ کسی مرد سے کہتی ہیں ”آج تو بہت ہاٹ لگ رہے ہو۔۔“ تو مرد کے ذہن میں پہلا خیال یہ آتا ہے کہ ”یہ کس دو نمبر لڑکی کے ساتھ پھنس گیا ہوں میں۔“
موڈ دکھانا بھی توجہ حاصل کرنے کی بجائے مرد کو بیزار کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر لڑکی کہے ”بات کرنی ہے تو کرو ورنہ جاﺅ بھاڑ میں“ تو ردعمل میں جواب مل سکتا ہے کہ ”نہیں کرنی۔ خدا حافظ“
جو خواتین سمجھتی ہیں کہ بدھو نظر آنا انہیں دلکش بناتا ہے وہ بھی غلطی پر ہیں۔ جب کوئی لڑکی احمقانہ غلطی کرتی ہے تو لڑکے دل میں یہی سوچتے ہیں ”بہت فضول لگ رہی ہے مجھے اس طرح کے احمقانہ رویے سے نفرت ہے۔“

لمبے ناخن لڑکیوں کو بہت پسند ہوتے ہیں اور بدقسمتی سے وہ سمجھتی ہیں کہ لڑکے بھی ان کے دیوانے ہوتے ہیں لیکن لمبے ناخنوں کو دیکھ کر لڑکوں کے ذہن میں پہلا خیال یہ آتا ہے ” ناخن دیکھو اس کے۔۔۔ لگتا ہے منہ نوچنے کیلئے آئی ہے۔“
اگر پچھلی بار لڑکے نے آپ کے پرفیوم کی تعریف کی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس بار آپ وہی پرفیوم دو گنا زیادہ لگا کر ملنے چلی جائیں۔ اگر آپ پرفیوم میں نہا کر چلی گئی ہیں تو وہ یہی سوچے گا کہ ”اتنا پرفیوم۔۔۔ ضرور ایک ہفتے سے نہائی نہیں ہوگی۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s