کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر واقع مسجد میں مزدور کی جیب سے ایک معمر شخص نے اس کی تمام جمع پونچی چُرا لی۔ تفصیلات کے مطابق نہ خوف خدا، نہ رمضان المبارک کا احترام اور نہ ہی مسجد کی عزت۔ اللہ کے گھر میں (مسجد) میں سوئے ہوئے ایک بے فکر مزدور معمر شخص کے ہاتھوں لُٹ گیا ۔ مزدور بعد از نماز ظہر آرام کی غرض سے مسجد میں آ کر سو گیا۔ مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک معمر شخص مسجد میں سوئے ہوئے مزدور کے پاس آ کر بیٹھا اور اس کی جیب سے 15 ہزار روپے کی رقم نکال لی۔جمع پونجی لُٹ جانے پر مزدور بے حال ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کر جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔