‘میں بچے پیدا کر کے اچھی بہو بن سکتی ہوں”میرا ,رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان اور اداکارہ کی متنازعہ باتوں سے لوگوں کو شدید غصہ آگیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی غصے سے لال ہو جائیں گے

کراچی .. نجی نیوز چینل بول نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت اور اداکارہ میرا کے مکالمے نے تہلکہ مچا دیا ،میزبان اور اداکارہ کی متنازعہ باتیں سن کر لوگ شدید غصے میں آگئے ۔
تفصیل کے مطابق بول نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے متنازعہ اداکارہ میرا کو دعوت دی ۔پروگرام میں اداکارہ کی آمد پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ آج ہم آپ سے سوالات کریں گے جس پر میرا نے کہا کہ آج میں آپ کا ساتھ دوں گی ،اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ نہیں آپ میرا ساتھ نہ دیں ۔پروگرام میں عامر لیاقت نے اداکارہ کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور سیڑھیاں چڑھتی ہوئی میرا کو کہا کہ ویسے تو آپ زندگی میں کئی سٹیپ چڑھ چکی ہیں لیکن یہاں چند سٹیپ چڑھنے ہیں ۔اداکارہ میرا کو ایک جگہ پر کھڑاکر کے عامر لیاقت نے کہا کہ یہاں ہی کھڑی رہنا کہیں جانا نہیں ،اگر تم گئیں تو میں بھی واپس نہیں آﺅں گا ،اس پر میرا نے کہا کہ میں یہاں سے کہیں نہیں جاﺅں گی ۔عامر لیاقت نے پوچھا کہ اگر تم یہاں سے چلی گئیں تو کیا ہو گا ؟اس پر میرا کا کہنا تھا کہ پھر مقام خوراب (خراب)ہو جائے گا ۔اس کے بعد عامر لیاقت نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تمہارے امور خانہ داری کے امتحان ہو نگے اور تم نے لوگوں کو بتا نا ہے کہ تم اچھی گھریلو بہو بن سکتی ہو ۔اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں بالکل اچھی بہو بن سکتی ہوں ،جس پر آنکھوں میں شرارت لیے عامر لیاقت نے سوال کیا تم کیسے اچھی بہو بن سکتی ہو؟اس پر میرا نے کہا کہ میں دکھا کر اچھی بہو بن سکتی ہوں،یہ سنتے ہیں عامر لیاقت نے کہا کہ نہیں ،دیکھاﺅ نہیں ،بتاﺅ گی کیسے ؟اس بات پر وہاں موجود لوگو ں نے ہنسنا شروع کر دیا ۔اس کے بعد میرا نے اپنی خصوصیات گنواتے ہوئے کہا کہ میں کھانا بنا کر اچھی بہو بن سکتی ہوں ،کپڑے دھو کر ،کپڑے استری کر کے ،اپنے شوہر کے پاﺅ ں دبا کر،ساس کی خدمت کر کے ،سسر کو وقت پر نماز کے لیے جگا کر،پانچ وقت کی نماز پڑھ کر ،دعائیں دے کر ،بچے پیدا کر کے اچھی بہو بن سکتی ہوں،یہ بات سن کر حاضرین بھی منہ چھپانے لگے ۔اس بات پر عامر لیاقت نے کہا کہ یہاں تک بات کیسے پہنچ گئی۔بعد ازاں عامر لیاقت نے بتا یا کہ ہم نے رمضان ٹرانسمیشن میں میرا کا شوہر بھی تلاش کرنا ہے ۔سوشل میڈ یا پر لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s