لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی یورپ کے ملک سلوینیا سے لندن جانے والی ایک پرواز میں ایک مسافر نے ایئرہوسٹس کے کان میں ایسی بات کہہ دی کہ پورے جہاز میں افراتفری مچ گئی اور پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر جرمنی میں اتار لیا۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس مسافر نے ایئرہوسٹس نے کان میں کہا تھا کہ ”میں نے کسی مسافر کو ”بم“ کا لفظ بولتے ہوئے سنا ہے۔“
ایئرہوسٹس نے پائلٹ کو معاملے سے آگاہ کر دیا جس نے ہنگامی طور پر جہاز کو جرمنی میں اتار لیا۔ جرمن ایئرپورٹ کو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ جیسے ہی طیارے اترا فوری طور پر مسافروں کو بسوں میں ڈال کر باہر بھیج دیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے طیارے کی تلاشی لی تاہم اس میں سے کچھ برآمد نہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دراصل مسافروں کو ایک مشکوک بیگ دیکھ کر بم کا شبہ ہوا تھا اور ان میں سے کسی نے بم کے متعلق بات کہہ دی جو اس مسافر نے ایئرہوسٹس کو بتا دی۔جھوٹی افواہ پھیلانے پر 2مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔