انوشکا شرما ویرات کوہلی کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی

ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے معروف اداکارہ اور اپنی دوست انوشکا شرما کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دے دیا۔ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں تاہم دونوں کے درمیان کئی دنوں تک اختلافات بھی رہے لیکن انوشکا اور کوہلی ایک دوسرے سے زیادہ عرصے تک دور نہ رہ سکے اور ایک بار پھر ایسے ایک ہوئے کہ کوہلی نے انوشکا کو اپنے لیے خوش قسمت ہی قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ انوشکا ہمیشہ سے میرے

 Virat-Anushka-STORY.jpg

لیے خوش قسمت رہی ہیں، زندگی کے انتہائی اہم میچزکے دوران انوشکا میرے ساتھ تھی، جس وقت موہالی میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا تھا اس وقت بھی وہ میرے ساتھ تھی جب کہ حیران کن طور پر جس وقت ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا اس وقت بھی انوشکا میرے ساتھ موجود تھیں اور ہم دونوں نے اس خوبصورت لمحے کو ساتھ گزارا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے جب کہ اس لمحے کو انہوں نے انوشکا شرما کے ساتھ شئیر کیا اور وہ انتہائی خوبصورت لمحہ تھا۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ میں یہ تمام لمحات انوشکا کے ساتھ شئیر کرسکا جس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s