انڈسٹری کو بچانے کیلیے عوام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں، عائشہ

لاہور: اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دیکھا جائے تو گزشتہ ۱۵ کئی برسوں سے پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری شدید بحران کا شکارچلی آرہی تھی لیکن اب اس میں بہتری کے آثارنمایاں ہوئے ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا کہ شدید مالی بحران کے باعث ملک بھرمیں سینما گھر ٹوٹنے لگے اوراسی طرح نگارخانوں میں بھی ویرانیوں کا ”راج‘‘ ہوگیا۔ فلم اورسینما انڈسٹری کے ” سرپرست ‘‘ کبھی حکومت کی عدم توجہی کا بہانہ لگاتے توکبھی بیان بازی کرکے وقت گزارتے، مگرعملی طورپرانھوں نے کچھ نہ کیا۔ ایسے میں جب امپورٹ قوانین کے تحت بالی وڈ اسٹارزکی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کا سلسلہ شروع ہوا تواس رسپانس کودیکھتے ہوئے لاہوراورکراچی میں جدید طرز کے سینما گھروجود میں آگئے۔ کچھ نئے بنے توکچھ میں جدید سازوسامان نصب کردیا گیا۔ دوسری طرف کھانے پینے کی اشیاء، پارکنگ، ویٹنگ روم، سینما ہال کی کرسیاں، اسکرین اورساؤنڈسسٹم کو بھی شاندارانداز سے اپ گریڈ کیا گیا جوفلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

Ayesha-Omer-Wallpaper

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں بہت سے نئے سینما گھربنے اورسینما کلچرفروغ پانے لگا۔ اس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جانے والی پاکستانی فلموںکو بھی بہت اچھا رسپانس ملا جس کے بعد سے اب تک ہرسال انٹرنیشنل معیار کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، جوکہ فلم یا سینما کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خوش آئند قدم ہے۔

عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام کوچاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں تاکہ دم توڑتی فلم اورسینما انڈسٹری کونئی زندگی مل سکے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s