واٹس ایپ پیغامات اور کالز ریکارڈ کیوں دیکھا،بیوی نے شوہر کو درانتی کے وار کر کے زخمی کر دیا…

آگرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست آگرہ میں بیوی نے واٹس ایپ پیغامات اور کالز کا ریکارڈ دیکھنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو درانتی کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ریاست آگرہ میں نیتو نامی خاتون نے واٹس ایپ میسجز اور کالزریکارڈ دیکھنے کیلئے موبائل پکڑنے والے شوہرکو درانتی کے وار کر کے لہو لہان کر دیا ۔

1497285546dailyausaf

زخمی شخص کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کو زخموں پر ٹانکے لگانے پڑے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کی شادی 2014میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ علیحدہ رہ رہے تھے ،خاتون کسی اور کو بھی پسند کرتی تھی جو گزشتہ روز فیملی فنگشن کے سلسلے میں اپنے شوہر کے پاس آئی اور وہاں بھی موبائل فون پر اپنے آشنا سے رابطے میں رہی ۔زخمی خاوند نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو کسی اور کیساتھ واٹس ایپ پر بات کرتے ہوئے دیکھا اور جب اس سے فون مانگا تو اس نے انکار کر دیا ، زبردستی فون لیکر واٹس ایپ پیغامات اور کالز ریکارڈ دیکھنے لگا تو بیوی نے پیچھے سے درانتی سے حملہ کر دیا اورمیں بے ہوش ہو گیا ۔زخمی شخص کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بہو شادی سے پہلے بھی کسی اور کو پسند کرتی تھی مگر ہمیں یہ سب نہیں پتہ تھا اور جب پتہ چلا تو اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ آشنا سے مسلسل رابطے میں رہی ۔پولیس کے مطابق شوہر پر حملے کے بعد خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کی مگر لوگوں نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایااور پولیس کے حوالے کر دیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s