چھوٹی سی بات پر برا مان گئے ۔۔ امیتابھ بچن سونم کپورسے ناراض

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور ادکار امیتابھ بچن مشہور ادکارہ سونم کپور کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر ناراض ہوگئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن جو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ دنیا بھر میں اپنی اداکاری کے باعث اعلیٰ مقام رکھتے ہیں، صرف یہی نہیں امیتابھ بچن فلم انڈسٹری کے ہر جونئیر اداکار کی حوصلہ افزائی بھی بھر پور طریقے سے کرتے ہیں اور ادکاروں کے خاص دنوں پر بالخصوص سالگرہ پر مبارکباد بھی دیتے ہیں

355477,xcitefun-sonam-kapoor-birthday-1.jpg

تاہم گزشتہ دنوں امیتابھ نے سونم کپور کو سالگرہ کی مبارکباد تودی لیکن سونم کپور کی جانب سے جواب نہ ملنے پر بگ بی ناراض ہوگئے۔سونم کپور نے 9 جون کو اپنی 32ویں سالگرہ منائی جس پر کئی اداکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی جن میں امیتابھ بچن بھی شامل تھے لیکن سونم کپور بگ بی کو مبارک باد کے جواب میں شکریہ کہنا بھول گئیں جس پر امیتابھ نہ صرف ناراض ہوگئے بلکہ جب سونم نے سنیل شیٹھی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ اداکیا تو بگ بی نے سونم کپور کو طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، میں امیتابھ بچن ہوں، میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیجا لیکن آپ نے مجھے جواب تک نہیں دیا۔امیتابھ کی طنزیہ ٹوئٹ کے بعد سونم کپور پریشان ہوگئیں اور فوراً ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ او میرے خدا، سر مجھے آپ کا میسج نہیں ملا ورنہ فوراً جواب دیتی، میں آپ سے معذرت خواہ ہوں تاہم مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s