آپ کو روزانہ ضرور پیاز کھانی چاہیے، حیران کن وجوہات

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس میں اِس قدر قدرتی مادے موجود ہیvitameں جو انسانی جسم میں پیدا ہونے والے دیگر جراثیم اور بیماریوں کو دور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سے پہلے کے لوگ پیاز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک کا حصہ بناتے تھے تاکہ وہ کم بیمار پڑیں اور بیمار پڑنے کی صورت میں جلد از جلد صحت یاب ہوسکیں۔ ہوسکتا ہے ان باتوں کو ”ہوائی“ سمجھ لیا جائے، لیکن اب تو جدید تحقیق نے بھی اِس بات کو ثابت کردیا ہے کہ پیاز انسانی جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ پھر چاہیں اسے پکا کر کھایا جائے یا کچی کھائی جائے۔ پیاز کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے کے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔ • پیاز وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی جلد کو تر و تازہ رکھنا چاہتے ہیں، اپنے چہرے سے جھریوں کا خاتمہ چاہتے ہیں تو روزانہ پیاز کھائیں۔ پیاز کے اندر موجود وٹامن سی اور اینٹی اوکسی ڈینٹس آپ کی جلد کے لیے بہترین ہے۔ اِس کے علاوہ پیاز میں موجود سوزش ختم کرنے کے اجزا چہرے پر دانے بھی نہیں ہونے دیتے۔

• تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روز پیاز کھانے سے انسان کے خون میں گلوکوز کی سطح برقرار رہتی ہے اور انسان شوگر جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ • پیاز آپ کے دل کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اِس کے اندر موجود خاص مادہ انسان کی شریانوں کو بند ہونے سے بچاتا ہے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ • پیاز کے اندر موجود سلفر کی وجہ سے اگر اِسے روزانہ استعمال کرلیا جائے تو انسان کئی طرح کے سرطان جیسے منہ کا سرطان اور گردے کے سرطان سے بھی بچ سکتا ہے۔ • پیاز نیند کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ پیاز کھانے سے انسان بے چینی، تشویش اور ذہنی دبائو سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ اِس میں موجود ایک مادہ ’Quercetin‘ جسم میں ایسا مادہ لگاتا ہے جس سے انسان پرسکون نیند سو سکتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s