’’ایک آم 500کا اور آدھا کلو آلو دو سو روپے کے‘‘ دنیا کاامیر مگر مہنگا ترین ملک ۔۔یہ ملک کونسا ہےجان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور کاریں دینے والا ملک جاپان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے جہاںایک تربوز چار سو سے پچیس سو کا، ایک آم دو سو سے پانچ سو تک کا، آدھا کلو آلو دو سو روپے کےبکتے ہیں، ایک مزدور ہفتے میں صرف دو دن پیاز کتر کر 70ہزار روپے کما سکتا ہے،یعنی جیسی کمائی ویسی ہی مہنگائی۔ جاپان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ پاکستان سے جانیوالا شخص جو پہلی بار جاپان گیا ہو وہ اشیائے خوردونوش کی اس قدر قیمتیں دیکھ کر شاید کھانا کھانا ہی چھوڑ دے۔

images

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے جاپان میں خربوزہ تین سو سے ایک ہزار تک جس کا وزن ایک کلو سے ڈیڑھ کلو تک بکتا ہے۔ سٹابری آدھا کلو چار سو روپے کی ، چیری کا ایک پاؤ کا ڈبہ تین سو میں ،آم ایک عدد دو سو سے پانچ سو تک ، کیلادوسو کے چار عدد ،سیب ایک کلو پانچ سو میںفروخت ہوتا ہے۔سبزیوں کا حال پھلوں سے بھی آگے کا ہےآدھا کلوآلو دو سو روپے کے۔ لہسنکی ایک گٹھی دو سو کی اور ایک کلو دو ہزار کا، پالک کی گٹھی ایک پائو وہ بھی دو سو ین دیکر خرید سکتے ہیںپیاز وہ بھی چار عدد تقریباً آدھا کلوتین سوکے ہیں ۔ جاپان کی مہنگائی اپنی جگہ مگر یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ جاپان میں قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر آزادی ہے جو جتنا کما لے اور ملک کا نظام قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر افراد کو آگے بڑھنے اور کمانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s