مغربی ملک میں 2 پاکستانی بھائی اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ ایسا شرمناک ترین سلوک کرتے پکڑے گئے کہ جان کر ہی انسان کو شرم آجائے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرائم پیشہ افراد کے لوگوں کو اغواءکرکے ان پر ظلم و تشدد کرنے کی خبریں تو سنتے رہتے تھے لیکن برطانیہ میں2 پاکستانی نژاد بھائیوں نے اپنے ہی گھر میں اپنی ماں اور بہن کو قید کرکے ظلم کے وہ پہاڑ توڑ ڈالے ہیں کہ انسانیت شرم سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔

pri_43143639.jpg

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں 25سالہ فیصل حسین اور 19سالہ ارباز احمد نامی دوبھائیوں نے اپنی 30سالہ بہن روحی حسین اور 53سالہ ماں ناصرہ حسین کو 18ماہ تک گھر میں قید کیے رکھااور بیلٹ اور ڈنڈوں سے ان کو متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم دونوں خواتین کو روزانہ خوراک و دیگر ضروریات کے لیے صرف ایک پاﺅنڈ (تقریباً133روپے) اورنہانے دھونے کے لیے روزانہ صرف ایک بالٹی پانی دیتے تھے۔18ماہ کے اس ظلم و تشدد پر جب پتھر دل بھائیوں کا جی نہ بھرا تو ایک روز اپنی بہن کو ایک بار پھر بہیمانہ تشدد کرکے گھر سے ہی باہر پھینک دیا۔ گلی میں کسی شہری نے لڑکی کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لڑکی سے تمام ماجرا سن کر دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور چھاپہ مار کر ماں کو بھی بازیاب اور ملزموں کو گرفتار کر لیااور عدالت میں پیش کر دیا جہاں ان کا جرم ثابت ہونے پر بڑے بھائی کو 32ماہ قید اور چھوٹے کو اتنی ہی مدت کے لیے یوتھ کسٹڈی میں رکھنے کی سزا سنا دی ہے۔عدالت کی طرف سے دونوں مجرموں کو 5سال تک دونوں خواتین سے رابطہ نہ کرنے اور دور رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s