نوازشریف نااہل ہوگئے تو پاکستان میں کیا تباہی مچے گی؟ برطانوی میڈیا نے آنیوالے دنوں سے پہلے ہی خبردار کردیا‎

لندن، اسلام آباد(آن لائن)برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبر دار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی نااہلی سے پاکستان میں افراتفری پھیل سکتی ہے ،یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی وسکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی

نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے

ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں اوریہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز حکومت اور نئی امریکی انتظامیہ کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ایچ آرنے نواز شریف کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s