بیونس آئرس(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے ایک لڑکی کی نعش برآمدکی ہے جوکہ 500سال پہلے فوت ہوگئی تھی اوربرف کی تہہ میں دبی ہوئی تھی ۔لڑکی کی نعش کوارجنٹیناکے ایک آتش فشاںبرفیلے پہاڑ سے دریافت کیاگیا۔سائنسدانوںکے مطابق لڑکی کی نعش کودیکھ کریہ بالکل بھی محسوس نہیں ہوتاکہ اسے مرے ہوئے پانچ سوسال کاعرصہ گزرگیابلکہ ایسے لگتاہے جیسے لڑکی کی حال ہی میں وفات ہوئی ہو
۔سائنسدانوں کاخیال ہے کہ لڑکی کواس وقت کے لوگوں نے اپنے خداکے ساتھ رہنے کے لیے منتخب کیاتھااورمذہبی وجوہات کی بناپراس لڑکی کوقربان کردیاگیا۔یہ ایک مخصوص برادری کے لوگ تھے جواپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے وقت اپنے کسی نہ کسی پیارے کوقربان کردیتے تھے۔