نشاندہی کی جائے میں نے کیا کرپشن کی اور کہاں کک بیکس لیں؟ وزیر اعظم کی جے آئی ٹی ممبران سے گفتگو، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی ممبران سے سوال پوچھا کہ نشاندہی کی جائے کی میں نے کیا کرپشن کی اور کہاں کک بیکس لیں، آج ہی مجھ سے تمام سوالات پوچھیں ، اس کے جواب میں جے آئی ٹی ممبران نے کہا کہ ہم وہی سوال پوچھ رہے ہیں جو ہمیں سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے تھے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے اندرونی کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے پیشی کے بعد15منٹ انتظار گاہ میں گزارے اور میڈیا کے لئے لکھی گئی تقریر میں خود ترامیم کیں۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے جے آئی ٹی ممبران سے مکالمہ بھی کیا اور ان سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ انہوں نے کرپشن کی اور کہاں کک بیکس لیں، میں کسی بھی صورت میں پاکستان کو اندھیروں میں جانے نہیں دوں گا۔میرے والد نے کاروبار کیا جو اب بچے کر رہے ہیں، اور ان سے سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے میں نے کہاں کرپشن کی،کبھی کمیشن لیاہویا کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہو؟ انہوں نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ میرا نام پنامہ پیپرز میں نہیں ہے اور نہ میں کوئی کاروبار کر رہا ہوں ،مجھ سے میری وزارت عظمیٰ کے بارے میں جو سوال کرنا ہے کریںمیں چاہتا ہوں کہ ایک ہی بار تمام معاملات ختم ہو جائیں جس پر جے آئی ٹی ارکا ن نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کا سوالنامہ اور اپنے سوال پوچھ لئے ہیں .

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی بساط کے مطابق بھرپور کام کیا ہے، میں 3بار وزیر اعظم رہا ہوں ۔ ضمیر مطمئن ہے کہ کوئی کرپشن نہیں کی اور ہم اللہ کے حضور بھی سر خرو ہو نگے ۔سیاست میں بھی کٹھ پتلیاں موجود ہیں، ملکی ترقی سے سازشیں خود بخود دم توڑ جائیں گی مگر آپ ہمت اوربلند حوصلے سے ملک کی خدمت کر یں اور ملک کو ترقی کے راستہ پر اسی رفتار سے آگے بڑھاتے رہیں ۔ شرکاءاجلاس نے وزیر اعظم نواز شریف سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ آپ کے خلاف ہے اور سازشوں میں مصروف جس پر وزیرا عظم نے شرکااجلاس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کریں گے آ پ شیر ہیں اور شیر کسی سے ڈرتے نہیں ہوتے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s