خوبرو ماڈل اور ٹی وی میزبان خاتون کا اپنے حسن کا گھناﺅنا استعمال، کس طرح مَردوں کو نشانہ بناکر لوٹ لیتی ہے؟ طریقہ جان کر ہر مَرد توبہ پر مجبور ہوجائے

Paulina-Karina-Diaz-model-arrest-kidnap-plot-Colombia-977528

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خوبرو ماڈل اور ٹی وی میزبان خاتون کے اپنے حسن کا ایسا گھناﺅنا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پاﺅلینا کرینا ڈیاز کولمبیا کی بہت معروف ٹی وی میزبان ہے۔ اس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مردوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر کسی جگہ بلاتی ہے اور پھر انہیں ساتھیوں سے مل کر اغواءکر لیتی ہے اور یہ لوگ مغوی کو بھاری تاوان لینے کے بعد ہی رہا کرتے ہیں۔

model3.jpg

پاﺅلینا کے متعلق یہ شرمناک انکشاف اس وقت ہوا جب اسے گزشتہ دنوں 2مردوں کے اغواءکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ یہ مغوی کاروباری شخص ہیوگو لوپیز مونکیو اور وکیل ملٹن کیرو ویلامل ہیں۔ پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاﺅلینا نے ان دونوں کو اپنے حسن کے ذریعے ورغلایا اور ایک فلیٹ میں آنے کو کہا۔ جب وہ وہاں گئے تو انہیں اغواءکر لیا گیا۔ بعدازاں پاﺅلینا اور اس کے ساتھیوں نے ان دونوں کے لواحقین سے 8لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 10کروڑ 69لاکھ روپے) تاوان مانگا۔ یہ دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔27سالہ پاﺅلینا کے ساتھ اس کے ایک ساتھی اغواءکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔“ واضح رہے کہ پاﺅلینا چینل 2پرایک پروگرام کی میزبانی کرتی ہے جس کا نامGuia Magazine ہے۔

news-1497536354-5016.jpg

Paulina-Karina-Diaz-model-arrest-kidnap-plot-Colombia-977527.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s