وزیراعظم کا فلم کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

وزیراعظم نے فلم کو ملک کی باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں اور ہنر مندوں کے لیے خصوصی پیکج، عالمی معیار کے” نیشنل فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کمیشن“ ، ”نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ اینڈ اکیڈمی“ بنانے کا اعلان کیاہے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم نے فلمی صنعت کی بحالی کےلئے فلم کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کیاہےجس کے تحت فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ”پرائم منسٹر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ“کا قیام عمل میں لایاجائےگا۔

فلم اور براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کی معاونت کے لیے ”پرائم منسٹر فلم فائنانس فنڈ“قائم کیاجائےگا،صنعت سے وابستہ مالیاتی قوانین میں نرمی اور ٹیکس سے استثنیٰ کی سہولیات بھی فراہم کی جائےگی۔

مقامی فلمی صنعت کےآلات اور سامان کی درآمد پر خصوصی رعایت دی جائےگی، تفریحی ٹیکس (انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی)پر مکمل چھوٹ اور آمدن ٹیکس میں مراعات بڑھائی جائیں گی، ادب اور فن سےمنسلک ادیب، لکھاری،شاعر اور اہل قلم کےلئے ٹھوس اور جامع مراعاتی پیکج دیاجائےگا۔

غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان کے سیاحتی، ثقافتی،تاریخی اور پر فضا مقامات پر فلم بنانے پر خصوصی رعایت دی جائےگی۔

وزیراعظم نےوزارت اطلاعات کو ہدایت کی ہےکہ وہ وزارت خزانہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے اس پیکج کو جلد نافذ العمل کرنےکےمرحلےکاآغاز کرے۔

ان کا کہناہےکہ دیگر وعدوں کی طرح یہ ایک اور وعدے کی تکمیل ہے جو 1992میں ہمارے ہی دور حکومت کی منظور شدہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s