سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اس وقت قوم کی حمایت کی ضرورت ہے، انشاءاللہ پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں جیت کر تاریخ رقم کرے گا لیکن پاکستان جیتے یا ہارے ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔
Follow
Shoaib Akhtar
✔@shoaib100mph
Congrats to India for qualifying the final but here it comes a mega game Pak vs India
good luck-Pak cornered tigers-win or lose am with u..
12:23 PM – 16 Jun 2017
426426 Retweets
4,4544,454 likes
Twitter Ads info and privacy
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے فائنل تک رسائی پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اصل مقابلہ تو فائنل میں ہوگا، ہمیں پاکستان سے غرض ہے اور قومی ٹیم جیتے یا ہارے میں شاہینوں کے ساتھ ہوں ۔ساتھ ہی انہوں نے سرفراز احمد کے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہئے، انشاءاللہ قومی ٹیم متحد ہوکر چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گااور ہمیں ہار اور جیت میں پاکستان کی حمایت کرنے چاہئے کیوں کہ تحمل سے ہی ہم ہم بن سکتے ہیں ۔