17سالہ مسلمان لڑکی مسجد کے باہر سے اغواءکے بعد قتل

ورجینیا (آن لائن)امریکی ریاست ورجینیا میں ایک 17 سالہ مسلمان امریکی لڑکی کو مسجد کے باہر سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی مسخ شدہ لاش ایک تالاب سے برآمد ہوئی۔ آل ڈلاس ایریا مسلم سوسائٹی کی مسجد میں ماہ رمضان کے آخری عشرے کی عبادت کے لیے جمع ہونے والے مسلمانوں میں مذکورہ لڑکی کے قتل کے بعد غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے مطابق کو مقتولہ اور ان کی چند دوستوں کا عبادت کے بعد مسجد سے باہر آتے ہی اسٹیرلنگ برادری کے ایک کار سوار سے جھگڑا ہوگیا اور اس نے جھگڑے کے دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکی کے دوست جو کار سوار کے حملہ کرنے کے بعد منتشر ہوگئے تھے، نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد سے لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی جسے علاقے میں کافی دیر تک تلاش کیا گیا

Muslim-teen

لیکن بعد ازاں اسٹیرلنگ کے ایک تالاب سے اس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔اسرا چاکر نامی ایک لڑکی نے بتایا کہ ایک شخص اپنی گاڑی سے باہر آیا اور اس نے بیس بال بیٹ سے لڑکی کو پیٹنا شروع کردیا، مذکورہ لڑکی نے فیس بک پر بتایا تھا کہ وہ مقتولہ کے اہلخانہ کی قریبی دوست ہے۔مذکورہ لاپتہ مسلمان لڑکی کی تلاش کے دوران مقامی پولیس نے ایک کار سوار کو علاقے میں مشتبہ انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے پایا جسے گرفتار کر لیا گیا اور جس کی شناخت 22 سالہ ڈراون مارٹینز ٹوریس کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے قتل کے الزام میں ٹوریس کے خلاف قتل کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔مقامی پولیس کی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی پر حملہ، کار سوار اور مسلمان لڑکیوں کے درمیان تنازع کا نتیجہ ہے جبکہ اس معاملے میں نفرت کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔دوسری جانب آن لائن فنڈز اکھٹا کرنے والے ایک ادارے نے متاثرہ خاندان کے لیے 61 ہزار 6 سو 6 ڈالر تک رقم جمع کرلی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s