آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح کا جشن آج بھی جاری ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی یادگار فتح سے متعلق گفتگو کی جا رہی ہے۔
ایک جانب جہاں پاکستانی جشن منانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سیاست کے کپتان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان بھی پاکستان کی جیت پر خوشی سے نہال ہیں۔
وہ ناصرف اس میچ کیلئے پاکستان کو سپورٹ کرتی رہیں بلکہ انہوں نے اپنے بیٹوں کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔
میچ میں جب پاکستان کی فتح ہوئی تو جمائمہ نے جشن منانے کا منفرد انداز اپنایا اور کچھ بھی لکھنے کے بجائے ٹوئٹر پر صرف اتنا ہی لکھ دیا” پاکستان زندہ باد“ اور ساتھ ہی بلے، پاکستان کے جھنڈے اور تالی بجاتے ایموجیز بھی لگا دئیے۔
Follow
Jemima Goldsmith
✔@Jemima_Khan
#Pakistanzindabad 🇵🇰🏏👏
8:56 PM – 18 Jun 2017
7,0847,084 Retweets
18,54118,541 likes
Twitter Ads info and privacy
جمائمہ خان کی جانب سے اس انداز میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر پاکستانی بھی کافی مشکور ہوئے اور ان کیساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کیلئے ان کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ جب پاکستان جیت کے قریب پہنچ چکا تھا تب جمائمہ کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پرانا ملی نغمہ ”ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتیں گا ہاں جیتیں گے“ شیئر کیا اور کہا کہ سنہری دور کا یہ ملی نغمہ ذہن میں اٹک گیا ہے۔