جهیل کنارے کھڑی گاڑی میں جوڑا شرمناک فعل میں مشغول تهاکہ اچانک۔۔ ایک ایسا سانحہ کہ دونوں اب کبھی ایسا نہیں کرسکیں گے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک سکول ٹیچر اور اس کی گرل فرینڈگاڑی جھیل میں جا گرنے کے باعث ڈوب کر موت کے منہ میں چلے گئے۔ اب ان کی گاڑی جھیل میں گرنے کی انتہائی شرمناک وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایوجنی شیرنوف اور اس کی گرل فرینڈ کریوچکوفا جھیل کنارے گاڑی روک کر جنسی عمل میں مشغول تھے۔ گاڑی ڈھلوان پر کھڑی تھی اور اس کا منہ جھیل کی طرف تھا۔

news-1497966968-2146

 

پولیس کے مطابق جنسی عمل کے دوران دونوں کی حرکت کی وجہ سے گاڑی بھی حرکت میں آ گئی اور سیدھی جھیل میں جا گری۔ ایوجنی اور کریوچکوفا گاڑی کے دروازے کھولنے میں ناکام رہے اور باہر نہ نکل سکے چنانچہ ڈوب کر مر گئے۔دونوں کی عمر 22سال تھی۔ پولیس نے جب ان کی گاڑی جھیل سے باہر نکالی تو دونوں کی لاشیں برہنہ حالت میں پچھلی سیٹ پر موجود تھیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s