برطانیہ میں شادی شدہ پاکستانی استانی کی شرمناک حرکت،۹ماہ تک طالب علم کے ساتھ منہ کالا کرتی رہی، پوری زندگی سکول کے قریب بھی جانے پر پابندی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں لیکن کچھ ہوس زادے اور زادیاں اپنے شاگردوں کے ساتھ منہ کالا کرکے اس مقدس پیشے کا تقدس پامال کرنے سے باز نہیں آتے۔ برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد شادی شدہ خاتون ٹیچر کو بھی ایسی ہی قبیح حرکت کر نے پر تمام عمر کے لیے یہ پیشہ اختیار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 36سالہ امینہ ناظم خان نامی یہ ٹیچر برطانوی شہر بریڈفورڈ کے ٹونگ ہائی سکول میں پڑھاتی تھی، جہاں اس نے اپنے 18سال سے کم عمر طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کیے اور 9ماہ تک اس کے ساتھ منہ کالا کرتی رہی۔

 

 

nintchdbpict0003332938771-e1498074649833

ایک بار امینہ اور طالب علم کوہوٹل میں سکول کے ایک اور طالب علم نے دیکھ لیا اور ان کا راز فاش ہو گیا جس پر سکول نے تفتیش کی اور امینہ کو سکول سے فارغ کر دیا جس پر اس نے ایک اور سکول میں پڑھانا شروع کر دیا۔ تب اس نے لڑکے سے تعلق بھی ختم کر دیا تھا۔

news-1498142165-7895_large

 

عدالت میں بتایا گیا ہے کہ امینہ ناظم نے فیس بک اور موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے طالب علم کو فحش پیغامات اور اپنی برہنہ تصاویر بھیج کر ورغلایا اور پھر اسے اپنے گھر بلا کر اس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا۔ اس کے بعد وہ لڑکے کو کئی ہوٹلوں میں لیجاتی رہی۔“ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر امینہ ناظم خان کے ٹیچر بننے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s