’’گوگل بابا‘‘بیروز گار افراد کیلئے رحمت کا فرشتہ بن گئے۔۔اہم ترین اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بیروزگار افراد کیلئے فرشتہ بن گیا، العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے سرچ انجن کو ’ایمپلائمنٹ انجن‘ میں تبدیل کرنے جا رہی ہے اور آئندہ ہفتے سے نوکریوں کے متلاشی حضرات اس تبدیلی سے مستفید ہو سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ انجن پرانٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے والے نوکریوں کے اشتہارات کو مختلف کیٹیگریز میں بانٹ کر کئی فہرستیں بنائے گی اور بے روزگار شخص کوجس طرح کی نوکری درکار ہو گی وہ اسی نوع کی فہرست میں جا کر نوکری تلاش کر سکے گا۔

گوگل ملازمت دہندگان کی رینکنگ بھی ساتھ جاری کرے گی تاکہ نوکری تلاش کرنے والوں کو کمپنی کی ساکھ کے بارے میں اندازہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ نوکری کے اوقات، آپ کی رہائش سے دفتر تک کا فاصلہ بھی ظاہر ہوگا۔ اس سلسلے میں گوگل دیگر کئی متعلقہ سروسز لنکڈان، مونسٹر، وے اپ، ڈائریکٹ ایمپلائرز، کیریئربلڈرز، گلاس ڈور اور فیس بک وغیرہ سے بھی اشتراک کر رہی ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s