جب دو پیار کرنے والے ایک دوسرے کو محبت سے چھوتے ہیں تو ان کے جسموں میں….ڈاکٹروں نے ایسی بات دریافت کرلی جسے جان کر آپ بھی مشکل وقت میں ہاتھ تھامنے سے گریز نہیں کریں گے

لندن (نیوز ڈیسک) درد انسانی زندگی کا جزو لازم ہے جس کی نوعیت جذباتی بھی ہوسکتی ہے اور جسمانی بھی۔ جذباتی تکلیف کی صورت میں ہم عام طور پر کسی شفیق اور پیار کرنے والے سہارے کو ڈھونڈتے ہیں لیکن جسمانی درد سے نجات کیلئے ادویات کا سہارا لیتے ہیں، مگر سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ جسمانی درد کی صورت میں بھی کسی پیار کرنے والے کا لمس کسی طاقتور دوا سے کم نہیں۔

house.jpg
ویب سائٹ نیچر پر شائع ہونے والے تحقیقاتی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ محبت کرنے والے 22 جوڑوں پر کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ جب دو پیار کرنے والے ایک دوسرے کو محبت سے چھوتے ہیں تو ان کے جسموں میں ایک ایسا قدرتی تال میل پیدا ہو جاتا ہے جو درد کے احساس کو کم کردیتا ہے۔تحقیق میں شامل جوڑوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے مصنوعی طریقے سے انہیں قابل برداشت جسمانیتکلیف دی گئی۔ جسمانی تکلیف کے دوران ایک گروپ میں شامل جوڑوں کو ایک دوسرے کو محبت سے چھونے کی اجازت تھی جبکہ دوسرے گروپ میں شامل جوڑوں نے ایک دوسرے کو نہیں چھوا۔ ان تمام افراد کے جسم میں درد کی شدت، ان کی سانسوں کی رفتار اور دل کی دھڑکن کا مشاہدہ EGG ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا گیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن جوڑوں نے جسمانی درد کی کیفیت میں ایک دوسرے کو چھوا ان کی سانسوںاور دل کی دھڑکن میں ایک حیرت انگیز تال میل پیدا ہوگیا جس کے بعد ان کے دماغ میں درد کی شدت کا احساس بہت کم ہوگیا۔ ان افراد نے بتایا کہ اپنے ساتھی کو چھونے پر انہیں اپنے جسم میں ایک مخصوص طرح کی حرارت اور توانائی محسوس ہونے لگی جس کی وجہ سے ان کے ذہن میں درد کا احساس بڑی حد تک ختم ہوگیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دو پیار کرنے والے افراد جب ایک دوسرے کو چھوتے ہیں تو ان کے جسموں میں مطابقت پید اہونا شروع ہوجاتی ہے اور خصوصاً ان کی سانسوں کی رفتار اور دل کی دھڑکن میں تال میل پیدا ہوجاتا ہے جو درد کے احساس کو ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s