اس جوڑے نے 262 کلو وزن کیسے کم کیا؟ آپ دنگ رہ جائیں گے!

جسمانی وزن میں کمی کوئی آسان کام نہیں مگر عزم ہو تو ایسا بالکل ممکن ہے۔ اور ایسا ہی کچھ کمال ایک امریکی جوڑے نے کرکے دکھایا جنھوں نے کچھ عرصے میں ہی مجموعی طور پر ڈھائی سو کلو سے زیادہ جسمانی وزن کم کیا۔

13423983_512189765631531_1836955100253356084_n.jpg

اس کا راز کیا تھا ؟ یہ خود رونی اور اینڈریا بروور کی زبانی جانیں جنھوں نے 262 کلو گرام سے زیادہ وزن کم کرے دکھایا۔ 2013 میں رونی نے اپنے جسمانی وزن کم کرنے کا اعلان ایک فیس بک پیج پر کیا جس کے بعد ان کی ملاقات اینڈریا سے ہوئی۔ رونی کے مشن سے متاثر ہوکر اینڈریا نے بھی اپنے وزن میں کمی کا ہدف طے کیا اور یہ جوڑا بہت جلد اکھٹے ہوکر اس کے لیے جت گیا۔

10455397_415768061940369_1906304455380303819_n.jpg

اینڈریا بتاتی ہیں ‘ ہم بس اس سفر میں ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہتے تھے، مگر اختتام میں ہمارے اندر محبت کا جذبہ پیدا ہوا اور ایک دوسرے کے لیے سپورٹ سسٹم پیدا کیا’۔ 2013 میں رونی کا وزن 306 کلو گرام جبکہ اینڈریا کا 113 کلو گرام سے زیادہ تھا اور آج اینڈریا نے 54 کلو جبکہ رونی نے 207 کلو سے زیادہ وزن کم کرلیا ہے اور اب بھی وہ جم میں ورک آﺅٹ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

couple-loses-600lbs-today-inline3-170602_d4e13ce7db20158d7eef18a25eb99071.today-inline-large.jpg

تو اس کے لیے انہوں نے کیا طریقہ اپنایا؟ وہ ایک مخصوص غذا تھی جسے ketogenicڈائٹ یا کیتون زا غذا کہا جاتا ہے، جس میں زیادہ چکنائی جبکہ کم مقدار میں گوشت اور نشاستہ دار غذاﺅں خصوصاً سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آغاز میں رونی بس بیٹھ کر اپنے بازﺅں کو اوپر نیچے کرتے رہتے اور اس کے بعد کرسی پر بار بار اٹھ کر بیٹھتے، پھر جم جانا شروع کرکے وہاں روزانہ تین گھنٹے گزارتے۔

couple-loses-600lbs-today-inline1-170602_d4e13ce7db20158d7eef18a25eb99071.today-inline-large

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اولین سو دنوں میں انہوں نے 45 کلو سے زیادہ وزن کم کرلیا۔ ان دونوں نے ٹرینرز کی بھی مدد لی اور شیڈول میں رہتے ہوئے ورزش کی مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ صحت مند غذا اور جم ٹریننگ اس جوڑے کی ترجیحات کا حصہ ہے جنھوں نے رواں سال مئی میں شادی کی۔

couple-loses-600lbs-today-tease-170602_212ae5c5c139aef0917979ad08bb4b1e.today-inline-large

ronnie-brower-1.jpg

ronnie-brower-2.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s