اہم ترین پاکستانی ادارے کا کنٹرول بھارت کے ہاتھ میں حساس معلومات دشمن ملک کے پاس جانے کا خطرہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی اے کا آن لائن ٹکٹنگ اور بکنگ کا نظام بھارتی سافٹ وئیر استعمال کرنیوالی کمپنی کو دینے کا فیصلہ ، حساس ڈیٹا بھارت کے ہاتھ لگنے کا خدشہ۔

wpid-collage_20150506165344092.jpg

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ائیر لائن کا آن لائن ٹکٹنگ اور بکنگکا نظام دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سیبر چلاتی ہے جس سے معاہدہ رواں برس اگست میں ختم ہو رہا ہے

41521

اب یہ نظام سیبر کے حوالے کرنے کے بجائے ایسی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رجسٹرڈ تو برطانیہ میں ہےلیکن یہ کمپنی بھارتی انجینئرز کا بنا ہوا سافٹ وئیر استعمال کرتی ہے کیونکہ اس کے تمام عہدیدار بھارتی ہیں۔ وزیراعظم کے سابق مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کے دور میں اس کمپنی کے پانچ رکنی وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کیا تھا۔ شجاعت عظیم کی جگہ سردار مہتاب خان عباسی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بھارتی سافٹ وئیر استعمال کرنے والی کمپنی سے ہی معاہدہ کیا جائے گا جس کے بعد پی آئی اے کے حساس ڈیٹا تک بھارت کی رسائی کا خدشہ ہے ۔

PIA-planes-4-1024x768.jpg

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار پی آئی اے کے طیاروں میں سفر کرتے ہیں جس کی تمام تفصیلات بکنگ اور ٹکٹنگ کمپنی کو بھی ہوتی ہے ، اور اگر بھارتیوں کی کمپنی سے یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو وہ تمام حکومتی عہدیداروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتے ہیں جو کہ سیکورٹی رسک ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s