انڈسٹری کی ترقی کیلیے سینئر اور جونیئر فنکاروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، سارہ لورین

اداکارہ نے کہا کہ اب تیز رفتار ترقی اور سوشل میڈیا کے دور میں پرانے فرسودہ خیالات اور مہارت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ فلم انڈسٹری کو اب تعلیم یافتہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی ضرورت ہے جو جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے کام کرسکے۔اداکارہ و ماڈل سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی ترقی کی اہم وجہ جدیدٹیکنالوجی کااستعمال ہے جب کہ ان کے اپنے جدید تربیت یافتہ ادارے ہیں جو نئے فنکاروں کو پروموٹ کرنے کیلیے ان کو باقاعدہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔

Sara-Loren-1.jpg

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فلم نگری میں ترقی کی رفتار بہت تیز ہے اس کی وجہ وہاں پر فلم انڈسٹری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور سب سے بڑھ کر اب تو ہالی ووڈ والے بھی بھارت میں آکر اپنی فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کررہے ہیں،

Sara-Loren-Facebook.jpg

دوسری طرف پاکستان میں فلم انڈسٹری کاکوئی پرسان حال نہیں ہے، حکومت کی طرف سے لالی ووڈ کو صنعت کادرجہ دینا مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کے مترادف ہے۔سارہ لورین کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کو ڈبونے میں سب نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

Sara-Loren.jpg

حکومت نے اچھا اقدام اٹھایا ہے لیکن بہت تاخیر کے بعد، انھوں نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ،ہم سب کو متحد ہوکر فلم انڈسٹری کی رنگینیوں کو واپس لانے کیلیے دن رات سخت محنت کرنا ہوگی

 

Sara-Loren-2014-in-Barkhaa.jpg

جس کیلیے سب کو اپنی گروپ بندی ،لابی سسٹم اور پسند نہ پسند کا رویہ چھوڑنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ہم سب لالی ووڈ کاعروج واپس لاسکتے ہیں ،بس اس کیلیے پرعزم ہوکر دیانت داری سے کام کرنا ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s