بھوت بچہ ،ماں نے بچے کےساته بستر میں ایسی مخلوق دیکھ لی چیخیں نکل گئیں، ایسا کیا تھا؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گی

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے ننھے بچے کی نگرانی کیلئے اس کے کمرے میں کیمرہ لگادیا لیکن رات کے وقت بچے کے ساتھ بستر میں ایک اور بھوت بچے کو دیکھ کر بیچارے والدین کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لارا ہائی اور ان کے خاوند ڈین ایوانز کا کہنا ہے کہ ان کا ڈیڑھ سال کا بیٹا سباسچین بہت شرارتی ہے۔ اسے بستر میں لٹاتے ہیں تو وہ بار بار اپنے پالنے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔ بیٹے کی نگرانی کیلئے انہوں نے کیمرہ لگادیا تاکہ جب بھی وہ بستر سے نکلے تو انہیں پتہ چل جائے۔


لارا کا کہنا ہے کہ چند دن قبل وہ اور ان کا شوہر نچلے کمرے میں بیٹھے تھے جبکہ سباسچین اوپر والے کمرے میں اپنے بسترمیں لیٹا تھا۔ وہ سکرین پر اسے خاموشی سے سوتے ہوئے دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک عجیب و غریب ہیولا سرکتا ہوا اس کے بستر میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ لیٹ گیا۔ یہ دیکھنے میں ایک بچہ ہی نظر آتا تھا لیکن اس کا جسم دھویں اور غبار سے بنا محسوس ہوتا تھا۔
لارا نے اس پراسرار واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ اس ہیولے کو دیکھ کر میں اور ایوانز دونوں اچھل پڑے ۔ ایوانز سیڑھیوں سے بھاگتے ہوئے اوپر گئے لیکن جب انہوں نے سباسچین کے بستر میں دیکھا تو وہ اکیلا سویا ہوا تھا۔ نیچے سکرین پر بھوت بچہ اب بھی اس کے ساتھ لیٹا ہوا نظر آرہا تھا۔ یہ معاملہ ہماری سمجھ سے باہر تھا اور ہم سوائے اس کے کیا کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک بھوت بچہ تھا جو ہمارے بیٹے کے ساتھ جاکر لیٹ گیا تھا۔ وہ گاہے بگاہے اپنی جگہ بھی بدلتا رہا اور کمرے میں موجود چیزوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلاتا رہا۔ اگرچہ ایوانز ایسی چیزوں پر یقین نہیں رکھتے لیکن اس واقعے کے بعد ان کی سوچ میں بھی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے۔‘‘


لارا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس واقعے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اگر یہ کوئی بھوت تھا بھی تو ان کے بچے کیلئے خطرناک نہیں تھا، ورنہ بچہ اس کی موجودگی سے ضرور پریشان ہوتا۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں پہلے بھی گھر میں عجیب و غریب قسم کا شور سنائی دیتا رہا ہے اور بعض اوقات دیواروں پر لگی تصاویر الٹی ہوئی نظر آتی ہیں۔ لارا کو یقین ہے کہ ان کے گھر میں کوئی بھوت ضرور موجود ہے لیکن غالباً یہ کوئی معصوم اور بے ضرر بھوت ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s