عید پر پاکستان میں کون سی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں؟

پاکستان میں فلموں کی نمائش کے لیے عید سے بڑھ کر کوئی اچھا موقع نہیں ہوتا، اس لیے ہر عید پر فلم ساز اور پروڈکشن ہاؤس اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جائیں۔

اس بار پاکستانی فلموں کا مقابلہ بھارتی موویز سے نہیں بلکہ ہولی وڈ فلموں سے ہوگا۔

عیدالفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں کل 6 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جن میں سے صرف 2 پاکستانی جب کہ 4 ہولی وڈ فلمیں ہیں۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

پاکستان فلموں میں رانگ نمبر فیم یاسر نواز کی ’مہرالنساء وی لب یو‘ اور حسن وقاص رانا کی ‘یلغار‘ نمائش کے لیے پیش ہوں گی۔

جب کہ ہولی وڈ فلموں میں ’ٹرانسفارمرز‘ پئریٹس آف کئریبین فلم سیریز کی’ ڈیڈ مین ٹیل نو ٹالز‘ اینیمیٹڈ فلم ’ فلک ڈیسپیکیبل می 3 ‘ اور ’بے بی ڈرائیور‘ جیسی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔

—پرومو فوٹو

خیال رہے کہ مزید 2 پاکستانی فلمیں بھی ریلیز کے لیے تیار تھیں، مگر عید سے قبل عین وقت پر ان فلموں کی نمائش منسوخ کردی گئی۔

ریلیز نہ ہونے والی پاکستانی فلموں میں شاہد شفاعت کی ’جھول‘ اور سہیل خان کی’ شور شرابہ‘ شامل ہیں۔

شور شرابہ کے ذریعے اداکارہ رابی پیرزادہ بڑی اسکرین کا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

—پرومو فوٹو

عید پر ریلیز ہونے والی دیگر دونوں لولی وڈ فلموں ’مہرالنساء وی لب یو‘ اور ’یلغار‘ کے ٹریلرز پہلے ہی کامیاب ہوچکے ہیں، عوام کو دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یلغار کی کہانی حقیقی واقعے سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے، جب کہ مہرالنساء وی لب یو کی کہانی فکشن پر مبنی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ حالیہ برسوں میں ریلیز کی جانے والی دیگر پاکستانی فلموں کی طرح یہ دونوں بھی خوب بزنس کرنے میں کامیاب جائیں گی۔

—پرومو فوٹو
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s