فرق جان کرجیو،، پشاوری نسوار اور لاہوری نسوار میں فرق جان کر نسوار کھانے والوں کو شدید حیرانی ہوسکتی ہے

لاہور.  نسوار کو پشتون کلچر کہا جاتا ہے حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے۔حیران کن بات یہ ہے جگہ جگہ تھوکنے کی وجہ سے نسوارخوری کو غیر مہذب سمجھا جاتا ہے حالانکہ دنیا کے مہذب ترین ملکوں نے نسوا ر کو متعارف کرایا۔امریکہ اور سپین میں تمباکو پر پابندیوں کے بعد نسوار کا رجحان پیدا ہوا تھا جو آج پٹھانوں سے منسوب ہوچکا ہے۔نسوار کو مہلک قرار دیا جاتا ہے،ہونٹوں تلے اور ناک کے ذریعہ سے نسوار کھائی جاتی ہے جس کے بارے نسوار خور پٹھانوں کا کہناہے کہ نسور کھانے والے ان کے باپ دادا اسی نوے سال تک کسی مہلک بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے تو وہ کیسے اسکو زہر سمجھ لیں البتہ نسوار اس وقت زہر بنتی ہے جب اس میں ملاوٹ شامل کی جاتی ہے۔اس حوالے سے لاہور میں مقیم پٹھان محمد آصف خان کا کہنا ہے کہ وہ جوانی سے نسوار کے شوقین ہیں اور انکے والد جو ستر سال کے ہوچکے ہیں وہ بھی نسوار کھاتے اور جوانوں کی طرح قائم ہیں ،اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ پشاوری نسوار کھاتے ہیں ۔لاہوری نسوارمیں بہت زیادہ ملاوٹ ہوتی ہے اس لئے وہ پشاور جاتے ہیں تو بنوں کی بنی ہوئی اصلی نسوار کا کوٹہ ساتھ لے آتے اور فریج میں رکھ دیتے ہیں ۔

یہ نسوار جب بھی فریج سے نکالتے ہیں تازہ اور مکھن کی طرح ملائم ہوتی ہے۔اس میں اک ذرّہ بھی ایسا نہیں ہوتا جو زبان مین تلخی اور ناگواری پیدا کرے ۔البتہ لاہوری نسوار میں تنکے اور پتھر بھی نکل آتے ہیں ،چونا کچا،ناقص اور دانے دار ہوتا ہے جبکہ تمباکو بھی گھٹیا استعمال کیا جاتا ہے۔سبز نسوار کو سبزی مائل بنانے کے لئے رنگ بھی ناقص ڈالتے ہیں حالانکہ سبز نسوار میں رنگ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔انہوں نے بتایا کہ نسوار تمباکو کے خشک پتوں،معیاری چونے اور ایک درخت کی گوند وغیرہ سے بنائی جاتی ہے اور اس میں سب سے بہترین نسوار بنوں کی ہوتی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سبز کے علاوہ سیاہ نسوار بھی ہوتی ہے جو صوابی کے خاص قسم کے تمباکو سے بنائی جاتی ہے ۔لیکنلاہور میں کچھ لوگ سیاہ نسوار کالا رنگ ملا کر بناتے ہیں جس سے منہ،معدہ میں زخم ہو جاتے اور دانت بھی جڑ جاتے ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ نسوار میں ملاوٹ کرنے والوں کو پکڑ کر سزا دے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s