معروف اداکارہ نے فلم انڈسٹری چھوڑکرتبلیغ شروع کردی

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کی مشہور و معروف اداکارہ نے فلمی صنعت کو خیرباد کہہ کر تبلیغ شروع کردی۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ادکارہ نازنین اختر ہیپی نے اپنے نام کے ساتھ اپنا حلیہ بھی بالکل تبدیل کرلیا ہے
1498160202_2
اب وہ نہ صرف پورا برقعہ بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو چھپانے کے لیے دستانے اور موزے بھی پہنتی ہیں۔ انہوں نے اپنا نیا نام امتااللہ رکھا ہے اور اپنے ماضی سے رشتہ یکسر منقطع کرکے مدرسے میں قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ تبلیغ شروع کردی ہے۔
happy
رواں ماہ ان کی زندگی پر نئی کتاب شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ان کے اندر یہ تبدیلی کیسے آئی۔ بنگلا دیشی عوام نے امتااللہ کی کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اشاعت کے بعد کچھ ہی دیر میں ان کی کتاب کے ہزاروں کاپیاں فروخت ہوگئیں جس کے بعد ناشرین ایک ماہ میں دوسری بار کتاب شائع کررہے ہیں۔ کتاب کا نام ’’ہیپی سے امتااللہ تک‘‘ ہے، جس کے مصنف عبداللہ فاروق اور ان کی اہلیہ صادقہ سلطانہ ہیں، یہ کتاب امتاللہ کے براہ راست انٹرویو پر مشتمل ہے
232323_10
جس میں انہوں نے اپنی کایا پلٹ کی وجوہات بیان کیں۔ناشرین نے کتاب کی مقبولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ اداکارہ نے شان و شوکت اور شہرت کی زندگی چھوڑ کر کیوں ایک مذہبی زندگی اپنائی۔ نازنین اختر ہیپی 2013 میں بنگلا دیش کی ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئی تھیں۔
17264850_1111383282307028_4860948713766419781_n
نازنین اختر 2014 میں اس وقت ملکی و غیر ملکی میڈیا کی خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روبیل حسین پر جنسی زیادتی اور شادی کے وعدہ سے پھرنے کا الزام عائد کیا تاہم عدالت میں کیس چلا جس کے دوران ہیپی نے الزامات واپس لے لیے اور جج نے کھلاڑی کو بے گناہ قرار دے دیا۔
naznin-akter-happy-bangladeshi-model-actress-photos-54.jpg
کتاب کے مصنف عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روبیل کے ساتھ تنازع اور عدالتی جنگ ہارنے کے بعد ہیپی نے نئی فلم میں کام شروع کیا جس کی شوٹنگ کے دوران ایک رات انہوں نے اپنی زندگی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور تبلیغی جماعت میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے فیس بک سے اپنی ہزاروں تصاویر ڈیلیٹ کرکے فلمی دنیا کو خیر باد کہا اور مکمل پردہ کرنا شروع کر دیا۔ امتااللہ کا کہنا ہے کہ ان کا نیا جنم ہوا ہے۔ شوبز میں واپسی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ جہنم کی آگ میں قدم نہیں رکھنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ان کے ناخن تک نہیں دیکھ سکتا اور وہ رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوچکی ہیں۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s