چور اور اللہ کے درمیان معاملہ، کسی کوٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں ،چور مسجد سے یو پی ایس بیٹریاں اور چندے کا ڈبہ چوری کر کے فرار،جاتے جاتے چوری کے متعلق انتہائی حیران کن تحریرچهوڑگیا،

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے شہر خانیوال کے نواحی علاقے جہانیاں میں چور مسجد سے یوپی ایس کی بیٹریاں اور چندے کا ڈبہ چور ی کر کے فرار ہو گیا اور پیچھے ایک خط بھی چھوڑ گیا جس میں اس نے چوری کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ پڑھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمامع مسجد صدیق المدینہ کے امام قاری سعید نے کہاہے کہ جب تمام نمازی لیلتہ القدار کی رات عبادت میں مصروف تھے تو اس وقت چور مسجد سے یوپی ایس کی بیٹریاں اور گلہ اٹھا کر لے گیا جس میں ممکنہ طور پر 50ہزار سے زائد رقم موجود تھی جبکہ چور نے جاتے ہوئے ایک خط بھی چھوڑا ہے جس میں اس نے کہاہے کہ’یہ معاملہ میرے اور خدا کے درمیان ہے اس لیے کوئی بھی مجھے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرے ،مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اس لیے اللہ کے گھر سے چووری کی ۔‘


خط میں چور نے یہ بھی کہاہے کہ ’ایک بار وہ اس مسجد میں آ یا تھا اور اس نے امام صاحب کو مدد کیلئے کہا لیکن بعد میں امام صاحب نے مدد کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسجد سے باہر نکال دیا تھا،جب لوگوں نے میری مدد کرنے سے انکار کر دیا تو میں مسجد میں چوری کرنے پر مجبور ہو گیا ،میں نے کسی کے گھر سے کچھ نہیں چرایا ہے ،میں یہاں سے کچھ ہی چیزیں لے جار ہاہوں تاہم اس لیے یہ میرے اور اللہ کے درمیان معاملہ ہے اور کسی کو اس معاملے میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں ہے ‘۔

علاقہ کے رہائشیوں نے مسجد کے امام کو چور کر معاف کرنے کی درخواست کی ہے اور اہل علاقہ کاکہناہے کہ وہ شائد بہت ہی مجبور تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔علاقہ مکین عباس نامی شخص سمیت دیگر نمازیوں نے مسجد میں نئی بیٹریاں لگوانے پیشکش کر دی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s