دنیا کا وہ شہر جہاں کُتے کوبهاری مینڈیٹ کےساته میئر منتخب کر لیا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں ہوتا ہے لیکن اس کے عوام کی سیاسی بصیرت کو نجانے کیا ہو گیا ہے۔ پہلے تو عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے صدر منتخب ہو گئے اور اب ریاست کنٹیکی کے ایک قصبے میں لوگوں نے ایک کتیا کو اپنی میئر منتخب کر لیا ہے ۔
ویب سائٹ wdrb کی رپورٹ کے مطابق ریبٹ ہیش نامی قصبے میں حال ہی میں انتخابات منعقد ہوئے جن میں ایک بلی، کتیا ، مرغی ، گدھا اور ایک کمسن لڑکا امیدوار تھے۔ برائنتھ نامی کتیا نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اپنے حریفوں کو شکست فاش سے دوچار کیا اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ قصبے کی میئر منتخب ہو گئی ۔

برائنتھ کے میئر منتخب ہونے پر اس کے حامی جشن منا رہے ہیں اور اپنی سیاسی قائد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ بوبی نامی خاتون کا کہنا تھا ’’ برائنتھ گھومنے پھرنے کی بہت شوقین ہے۔ امید ہے کہ اس کے منتخب ہونے کے بعد اس قصبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ‘‘ جوڈی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ’’ برائنتھ کی مسکراہٹ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یقیناًاس کی مسکراہٹ کو بھی بہت سے ووٹ ملے ہیں۔ ‘‘
یاد رہے کہ اس قصبے میں 1990 ء کی دہائی سے میئر کے انتخابات ہو رہے ہیں اور اب تک چار بار کتوں کو بطورِ میئر منتخب کیا جا چکا ہے ۔ میئر منتخب ہونے والی کتیا کو دفتر بھی ملے گا اور اس کی معاونت کیلئے سٹاف بھی تعینات کیا جائے گا۔ اگرچہ اہم انتظامی فیصلے معاون سٹاف کرے گا لیکن میئر کی سیٹ پر کتیا ہی بیٹھے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s