Advertisements

مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورت دکھنے والی ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنے حسن اور اداکاری کے باعث راج کرنے والی اداکارہ ما دھوری کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم اب اُن کی ڈھلتی عمر مداحوں کے سامنے واضح ہوتی جارہی ہے۔ تیتس سال قبل 1984 میں بالی ووڈ انڈسٹری کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ نے فلم ابودھ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ’’تیزاب‘‘ میں اُن کی اداکاری نے توجہ حاصل کی اور وہ تیزی سے کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں۔ مادھوری نے فلم دنیا میں کامیابیاں سمیٹی اور ہر دور کے نامور اداکار کے ساتھ فلم میں اپنی اداکاری اور ڈانس کے جوہر دکھائے، بعد ازاں وہ 1999 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد امریکا منتقل ہوئیں تاہم معاشی حالات نے انہیں 2011 میں دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کے بعد مادھوری خاطر خواہ کامیاں سمیٹنے میں ناکام دکھائی دیں تاہم اب وہ انڈسٹری میں آنے والوں کو ڈانس سکھاتی ہیں اور مختلف شوز میں میزبان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ خوبصورت دکھنے والی حسین اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہیں نہ صرف پہچاننا مشکل ہے بلکہ اس میں ڈھلتی عمر بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: