ممبئی. لگ بھگ ہر شخص کو ہی گھر اور دوستوں میں ایک عرفیت سے جانا جاتا ہے جو اس کی پہچان بن جاتی ہے۔ ایسے ہی بالی ووڈ ستاروں کو بھی ان کے قریبی حلقوں میں انتہائی دلچسپ ناموں سے جانا جاتا ہے جن میں سے بعض کے نام مداحوں کی دلچسپی کیلئے پیش کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو ’کپور خاندان میں بابو اور ان کی والدہ انہیں پیار سے کپڑوں کے معروف برینڈ’ریمنڈ ‘ کے نام سے جبکہ ان کے دادا راج کپور انہیں ’ گونگلو‘ جیسے مزاحیہ نام سے پکارتے تھے۔
عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ ہیروئن ‘ پریانکا چوپڑا ’ ممی ‘ کرن جوہر کو’ کے جو‘ جبکہ انکا پیار سے لیا جانے والا نام جو ’ کٹو بٹو ‘ہے پر اکثر لوگ مسکراتے رہتے ہیں ، سونم کپورکو ان کے لمبے قد کے باعث خاندان میں ’گریفی‘نام سے جانا جاتا ہے ،شردھا کپور ’چرکوٹ‘انوشکا شرما کو’ نوشی ‘بپاشا باسو کو’ بونی ‘جیسے ناموں سے پکار ا جاتا ہے۔