وہ 7 ہیئر اسٹائل جو آپ کوبنائیں مزید دلکش.

بالوں کا انسانی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے خواتین اپنے بالوں پر بھی بہت توجہ دیتی ہیں ۔ہم یہاں خواتین کے لیے 7 ایسے ہیئراسٹائل بتا رہے ہیں، جنہیں خواتین اپناکر اپنی شخصیت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

باؤنسنگ کرلس (Bouncing Curls)

—فائل فوٹو

اگر کہا جائے کہ بالوں کے اس انداز کو دنیا بھر کی خواتین سب سے زیادہ اپناتی ہیں تو غلط نہ ہوگا، یہ سادہ اور عام انداز ہے، جس سے خواتین خوبرو اور پرکشش نظر آتی ہیں، اس اسٹائل میں کچھ خواتین اپنے بالوں کو بہت زیادہ کرلس کرتی ہیں، جب کہ کچھ خواتین اپنے بالوں کو ہلکا سا موڑ دیتی ہیں، جس سے ان کا چہرہ بالوں کے درمیان آجاتا ہے۔

لوز فشٹیل (Loose Fishtail)

—فائل فوٹو

اس ہیئر اسٹائل کو زیادہ تر نوجوان اور کم عمر لڑکیاں استعمال کرتی ہیں، یہ اسٹائل شارٹ شرٹ اور فٹنگ ڈریس میں زیادہ اچھا لگتا ہے۔

اس اسٹائل میں بالوں کی چوٹی کو چھوڑ کر نیچے آہستہ آہستہ پھولوں کی لڑی کی مانند سجایا جاتا ہے۔

ڈبل ٹوئسٹ (Double Twist)

—فائل فوٹو

اس ہیئر اسٹال کو درمیانی عمر کی خواتین سمیت پروفیشل خواتین بھی استعمال کرتی ہیں، اس اسٹائل کو 2 منفرد طریقوں سے سجایا جاتا ہے۔

—فائل فوٹو

ایک طریقے کے تحت بالوں کے اوپر باؤنڈری بنائی جاتی ہے، اس طریقے میں سر کے چاروں طرف اوپر کے بالوں کو ایک دوسرے میں جکڑ دیا جاتا ہے، اور پیچھے سے ہیئر پن کے ذریعے انہیں سپورٹ دی جاتی ہے، اور باقی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے، دوسرے طریقے میں تمام بالوں کو چاروں طرف ایک دوسرے میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

ٹرپلیٹس (The Triplets)

—فائل فوٹو

بالوں کے اس انداز کو زیادہ تر بچیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم خواتین بھی اسے استعمال کرتی ہیں، مگر ہر کوئی اس انداز کو تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ اپنے حساب سے اپناتا ہے۔

اس اسٹائل میں بالوں کو مکمل طور پر 2 حصوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے، ایک حصہ چہرے کے ایک رخ کو ڈھانپے رکھتا ہے تو دوسری سائیڈ کو بالوں سے آزاد کیا جاتا ہے، اور اسی سائیڈ پر سر میں بالوں کے اندر تین لکیریں بھی بنائی جاتی ہیں۔

ہالو بریڈ (Halo Braid)

—فائل فوٹو

بالوں کا یہ انداز ڈبل ٹوئسٹ سے ملتا جلتا ہے، تاہم زیادہ تر اسٹائل میں کچھ بالوں کو اوپر کے حصے میں ایک دوسرے سے جکڑ کر باقی بالوں کو نیچے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے، مگر کھلے ہوئے تمام بالوں کو دونوں سائیڈ سے چہرے تک لایا جاتا ہے، کچھ خواتین اس اسٹائل میں بھی بالوں کو مکمل طور پر ایک دوسرے میں جکڑ دیتی ہیں۔

ویلیومسڈ پونی ٹیل ( Volumised Ponytail)

—فائل فوٹو

اگر کہا جائے کہ بالوں کا یہ انداز اپنانا سب سے زیادہ آسان ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ اس میں اب بہت ساری خواتین بالوں کو بیک سائڈ سے پونی کی مدد سے لپیٹ دیتی ہیں، اور فرنٹ سے کھلا چھوڑ دیتی ہیں، زیادہ تر اس اسٹائل کو وہ خواتین اپناتی ہیں، جن کے پاس وقت کی قلت ہوتی ہے۔

ہالو بن (Halo & Bun)

—فائل فوٹو

بالوں کا یہ انداز ہالو بریڈ اور ڈبل ٹوئسٹ کا مکسچر ہے، جس میں تمام بالوں کو سر کے چاروں طرف ایک دوسرے میں جکڑ کر پھولوں کی مالہا کی طرح بنایا جاتا ہے، جب کہ درمیان کے بالوں کو سر کے اوپر پونی سے جکڑ دیا جاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s